عاصف بٹ
کشتواڑ//حضرت شاہ اسراالدین بغدادیؒ کے عرس پاک کے موقعہ پر چوگان گرائونڈ میںتاجروں کی طرف سے سینکڑوں کی تعداد میں مختلف سٹال لگائے گئے تھے جہاں لوگوں نے کروڑوں روپے کی خریداری کی ۔امسال قریب تین سو سے زائد اسٹال لگائے گئے تھے جن میں لوگوں کی بھاری بھیڑ دیکھنے کو ملی۔ مختلف قسم کے سٹالوں میں الگ الگ طرح کی چیزیں تھی جن میں گرم ملبوسات ، کمبل ، برتن جوتے و دیگر سٹال تھے جبکہ کھانے پینے کے سٹال بھی لگے تھے۔ نہ صرف جموں کشمیر بلکہ بیرون ریاستوں سے بھی سینکڑوں تاجروں نے بھی یہاں آکر سٹال لگائے تھے جو لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہوے دیکھے گئے۔موسم میں بہتری ہوتے ہی لوگوں کا اژدھام چوگان میں جمع ہوا۔ محکمہ میونسپل کمیٹی کی جانب سے صفائی کیلئے فیس وصولی گئی ۔