عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //اننت ناگ میں پولیس نے گائوں شترو، لارنو سے ایک چوری کے کیس کو کامیابی کے ساتھ حل کیا ہے، مینا بانو، اہلیہ محمد عباس وگے ساکن شترو، لارنو، کی جانب سے تحریری شکایت موصول ہوئی کہ 9 اگست کو ایک نامعلوم شخص نے ان کے گھر سے تانبے کے برتن چرا لیے تھے۔فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے، ایف آئی آر نمبر 29/2025پولیس اسٹیشن لارنو میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت درج کی گئی، اور تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔مسلسل کوششوں کے نتیجے میں پولیس نے تانبے کے برتن برآمد کر لیے۔ ملزم کی شناخت عارف احمد وانی ولد عبدالخالق وانی ساکنہ شترو، لارنو کے نام سے ہوئی ہے، گرفتار کر کے اسے حراست میں لے لیا گیا۔