Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
گوشہ خواتین

بے ہودگیوں کے خلاف زیر و ٹالرنس!

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: June 13, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
7 Min Read
SHARE
ماہ قبل ایک بہن نے ہمیں اپنے گھر چائے کی پیالی پر مدعو کیا۔ یہ محترمہ اپنی بچی کی شادی کی تیاریوں میں مصروف  تھی۔ باتوں باتوںمیں اُس نے اپنی بچی سے شادی کا سامان مع جیولری ، پارچہ جات اور کاسمیٹک سامان ہمیں دکھانے کے لئے لائے ۔ زیورات اورپارچہ جات دکھانے کے بعد جب کاسمیٹک اشیاء کی نمائش کی گئی جس کے ساتھ مجھے رتی بھر بھی دلچسپی نہیں ، یہ سامانِ آرائش ملٹی نیشنل کمپنیوں اور فارن ایجنسیوں سے خریدا گیا تھا ۔ میں نے دل پہ پتھر رکھ کر یہ پوچھنے کی جرأت کی کہ اس ایک دن کی مصنوعی خوبصورتی کے لئے کتنا خرچہ آیا ہوگا؟ موصوفہ نے اپنی امارت کی دھاک مجھ پر بٹھا تے کہا ’’یہی کوئی ایک لاکھ کے قریب‘‘۔ حسبنا اللہ! پائوں تلے زمین کھسک گئی اور حرف ِ شکایت زبان پر آہی گیا: بیٹا جی ! آپ کے میک اَپ کے خرچے سے ایک غریب لڑکی کی شادی خانہ آبادی ہوجاتی ، اتنی بڑی رقم آپ نے فضولیات میں ضائع کی‘‘۔ ماں بیٹی کے چہرے کے خدوخال دیکھ کر ایسے لگا جیسے اُنہیں اب میری موجودگی سے روحانی عذاب ہورہا تھا۔ میں نے یہ تاڑتے ہوئے کہا:’’ معاف کرنا بہن جی میں ذرا صاف گو ہوں‘‘
آج ہمارا معاشرہ اخلاقی پستیوں کے بحرِ بیکران میں ڈوب چکا ہے۔ ایسا لگ رہا ہے جیسے ہم نے انسانیت ، عفت وعصمت اور شرم و حیا کا لبادہ کہیں دور پھینک ڈالا ہے اور بے نیازی ولاپروائی میں بھٹک ر ہے ہیں، اخلاقِ فاضلہ کی جگہ اخلاق ِرذیلہ اپنا ئے ہوئے ہیں، بگڑے سماج کی دیکھا دیکھی میں مادہ پرستی کی رنگینوں کے زیر اثر ہم صراطِ مستقیم سے بھٹک گئے ہیں، جہاں دنیا کی چمک دمک زیادہ ہے (امریکہ اور انگلینڈ) ان کی تقلید میں ہم لوگ اندھے ہی چلے جاتے ہیں۔ ہم نے وہ عظیم مشن ، وہ عظیم نصب العین، وہ دین مبین اپنی زندگیوں سے بے دخل کر دیا ہے جس کے لئے اُمت مسلمہ بنی ہوئی تھی۔ دیکھنے میں یہ آرہا ہے کہ خواتین ِکشمیر کی ا کثریت جس ے دردی سے اپنی دولت اور وقت کاسمیٹک کی خریداری میں ضائع کرتی ہیں، الامان والحفیظ! کوئی بھی صاحب  ادراک بندہ واویلا کئے بغیر نہیں رہ سکتا ۔ شہروقصبہ جات کی سڑک سڑک گلی گلی میں جس طرح ہماری بچیاں نیم برہنہ کپڑوں میں ملبوس ہوکر ایسی شاپنگ کرنے میں محو نظر آتی ہیں، وہ معاشرے کی ہولناک تباہی کا پیش خیمہ قرار پاتی ہے ۔ صاف ہے خدا ہم پر ظلم نہیں کرتا بلکہ ہم خود ہی اپنے اوپر ظلم کے ذمہ دار ہیں۔ 
آج کی نسل ذلت و انحطاط کی پستی میں گر چکی ہے کیونکہ کفروباطل کے ڈھنڈورچی ذرائع ابلاغ نے ہمارے پاکیزہ ثقافت وکلچر کو اخلاقی باخستگی ، بے حیائی اور عریانی و فحاشی کی کھائیوں میں دھکیل دیا ہے۔اس گھمبیر صورت حال نے بچوں اور والدین میں اتنا خلاء پیدا کیا ہوا کہ ہے اسے پاٹنا بے بس والدین کے ہاتھوں میں رہا ہی نہیں ہے ۔ کہیں کہیںیہ بات بھی دیکھنے میںآتی ہے کہ مغربی تہذیب کے گرویدہ والدین اپنی اولاد کو فلمی ستاروں ، ماڈلوں اور سنگیت کاروں کی صف میں شامل کرنا باعث ِافتخار سمجھتے ہیں۔  یہاںضمناً  اس بارے میں چالیس سال قبل کی بات یاد آتی ہے، ہمارے پڑوس میں ایک پنڈت بچی کی منگنی ہوئی ، وہ لڑکی لوک تھیٹر میں کام کرنے گئی تو اُس کی منگنی ٹوٹ گئی۔ سسرال والوں نے اُس کا یہ جاب پسند نہ کیا۔ ان دنوںپنڈت اور مسلم دونوں کمیونٹیاں میں شرم وحیا مقدم تھی، اب اس کا جنازہ نکل چکا ہے۔ وجہ ظاہر ہے کہ ہم خرافات میں کھوکر اخلاقیات کو طاقِ نسیاں کی زینت بناچکے ہیں۔ دل کے ارمان نکالنے کے نام پر ایک خانہ نشین عورت تک بھی بھرے بازار وں میںاپنے نامہ ٔ اعمال میں گناہ بھرنے میں منہمک نظر آئے تو کتنا رویئے! افسوس کہ ہمیں معاشرے میںایسی بُرائیوں پر کوئی اسے روکنے ٹوکنے والا بھی نہیں۔
آہ! یہ اُمت خرافات میں کھوگئی۔ ہم اپنا سٹینڈارڈ ہائی دکھانے کے جنون میں ہر دوسرے تیسرے روز اپنے گھر کے پردے، قالین ، صوفے ، کراکری ، فریج وغیرہ پُرانی اور بوسیدہ نظر آنے لگتے ہیں اور اپنے گھر کو محل بنانے کا ’’خناس‘‘ ہم پر اتنا زیادہ سوار ہوچکا ہے کہ لوگ گھر کی آرائش وزیبائش کے لئے بار بار قرضہ اٹھانے کی مکروہ بیماری میں مبتلا ہو کر حلال وحرام کی تمیز بھی کھو بیٹھے ہیں۔ بقول اقبالؔ  ؑ لہو مجھ کو رلاتی ہے جوانوں کی تن آسانی۔ ان کے پاس الماریوں میں کپڑوں کے بڑے ذخیرہ پڑے رہتے ہیں، مگر انہیں آئوٹ ڈیٹ سمجھ کر نئے سینے سلانے کی اندھی دوڑ میں لگے رہتے ہیں! ان نمائشی چیزوں کی بھوک ہمارے مٹانے سے بھی نہیں مٹتی۔ مارکیٹ کی چکا چوندی میں ہمارے بچوں بچیوں کو ہر نئے فیشن اور ہر ڈیزائن کی خریداری میں نمودو نمائش کی حدیں پار کریں ، وہ دن بھر شاپنگ مال میں ضائع کر یں تو بھی والدین یہ پوچھنے کی جسارت نہیں کرتے کہ تم کیوں شب وروز طاغوت کی بندگی میں محو ہو۔ واقعی جوقوم بے حیا ہوجاتی ہے، اللہ پاک اُسے مٹانا ہی پسند کرتا ہے۔ اللہ پاک ہم سب میں شرک، کذب، نفس کی غلامی، بت پرستی اور بے حیائی کے لئے زیروٹالرنس کا جذبہ پیدا فرمائے۔ آمین
رابطہ :۔9858770000
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

۔ ₹ 2.39کروڑ ملازمت گھوٹالے میںجائیداد قرق | وصول شدہ ₹ 75لاکھ روپے 17متاثرین میں تقسیم
جموں
’درخت بچاؤ، پانی بچاؤ‘مشن پر نیپال کا سائیکلسٹ امرناتھ یاترا میں شامل ہونے کی اجازت نہ مل سکی ،اگلے سال شامل ہونے کا عزم
خطہ چناب
یاترا قافلے میں شامل کار حادثے کا شکار، ڈرائیور سمیت 5افراد زخمی
خطہ چناب
قومی شاہراہ پر امرناتھ یاترا اور دیگر ٹریفک بلا خلل جاری
خطہ چناب

Related

گوشہ خواتین

دلہنیںایک جیسی دِکھتی ہیں کیوں؟ دورِ جدید

July 10, 2025
گوشہ خواتین

نکاح اور منگنی کے بدلتے رنگ ڈھنگ رفتارِ زمانہ

July 10, 2025
گوشہ خواتین

اچھی بیوی! | گھر کے تحفظ اور وقار کا ذریعہ دہلیز

July 10, 2025
گوشہ خواتین

بہو کی سوچ اور سسرال کا کردار؟ گھر گرہستی

July 10, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?