سرینگر//جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کے روز پولیس پر زور دیا کہ وہ بے قصوروں کوچھیڑے بغیر قصورواروں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں۔
زیون میں منعقدہ پولیس یادگاری تقریب کے دوران ایل جی نے پولیس کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ وہ خاص کر مل ٹنسی کیخلاف شاندار کام انجام دے رہی ہے۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق ایل جی نے کہا”اگر لوگ بے فکر ہوکر آرام کی نیند سوتے ہیں تو یہ پولیس کی وجہ سے ممکن ہورہا ہے جو بنا تھکے مرکز کے زیر انتظام جموں کشمیر کی حفاظت کررہے ہیں۔پولیس اہلکار غلط طاقتوں اور ہمارے ہمسائے کے حمایت یافتہ ملی ٹنٹوں سے جموں کشمیر کی حفاظت کررہے ہیں“۔
ایل جی نے مزید کہا ”پولیس کی جانب سے یہ واضح پیغام جانا چاہئے کہ بے قصوروں کو چھیڑو نہیں مگر خطاکاروں کو چھوڑو نہیں“۔
انہوں نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ اس بات کے وعدہ بند ہیں کہ اُن پولیس اہلکاروں کے گھرانوں کے مسائل حل کریں گے جنہوں نے فرائض انجام دیتے ہوئے اپنی جانیں نچھاور کی ہیں۔