سرینگر// شہر کے منی وار بربر شاہ میں اتوار کی رات کو ایک ٹپر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگیا اور ژونتھ کوہل میں جا گرا تاہم ڈارائیور اور کنڈیکٹر معجزاتی طور پر بچ گئے۔ ڈلگیٹ سے بربر شاہ کی طرف بہنی والی ژونتھ کوہل میں ٹپر گرنے کی وجہ سے افراتفری مچ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک وہ حتمی نتیجے پر نہیں پہنچے کہ آیا اس کوہل میں کس طرح یہ ٹپر گر گیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس کے ابتدائی تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس ٹپر کو اویس احمد بٹ ساکن کاکہ پورہ چلا رہا تھااور اس میں کچھ تعمیراتی میٹریل تھا،جس کو پائین شہر میں ان لوڑ کرنا تھا،تاہم منزل پر پہنچے سے قبل ہی منی وار میں ٹپر ژونٹھ کوہل میں گر گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ وہ بھی حیران ہے کہ اس قدر حادثہ پیش آنے کے بعد کس طرح ڈرائیور اور کنڈیکٹر معجزاتی طور پر بچ گئے۔ ٹپر پیر کے دن بھی ہی کوہل میں رہاجبکہ پولیس نے اس سلسلے میں تحقیقات شروع کی ہے ۔