پونچھ//سرکار کی جانب سے بے روزگار نوجوانان کو ان کے ذاتی روزگار کے ذریعے مالی خود مختاری کے مواقع مہیا کئے جا رہے ہیں۔اس سلسلہ میںقرضوں کی توسیع کے لیے رعایتی مارک اپ اور جزوی ضمانت کی سہولت کے ساتھ ایک نئی اسکیم ’’ممکن‘‘ متعارف کرائی گئی ہے۔اس سلسلہ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ ایمپلائمنٹ پونچھ سید عابد حسین شاہ نے پونچھ کے تمام خواہش مند بے روزگار وں جن کی عمر18سے 35سال تک ہے کو آن لائین فورم بھرنے کو کہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ درخواست دینے والا کم ازکم اٹھویں جماعت پاس ہونا چاہئے، اس کے پاس ڈرائیونگ لائسنس ہونا چاہئے اس کے علاوہ ڈومیسائل یا راشن کارڈ اور فوٹو اپ لوڈ کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کا بنیادی مقصد بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کیلئے قرضے فراہم کرنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس اسکیم میں تقریبا 160000روپئے تک سب سیڈی یا پھر جو گاڑی خریدی جائے گی اس کی قیمت کا 20فیصدسب سیڈی دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس اسکیم میں بینک میں بھی نہیں جانا نو مہینے تک کوئی سود بھی جمع نہیں کرنا ہے اورنہ ہی کوئی قسط کٹے گی اور امیدوار کو گارینٹر کی بھی ضرورت نہیں ہے۔