Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

بے روزگاروں پر یوں قہر نہ ڈھائیں!

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: June 26, 2020 3:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
7 Min Read
SHARE
 گزشتہ دنوں جموں وکشمیر کے لیفٹنٹ گورنر کی سربراہی والی انتظامی کونسل نے ایک اہم اور تاریخی فیصلہ میں سرکاری ملازمتوں میں پروبیشن کی مدت کم کرکے5سے 2سال کرنے کو منظوری دی ۔اس فیصلہ کا سماج کے سبھی طبقوں نے خیر مقدم کیا کیونکہ یہ حقیقی معنوں میں بہت بڑی ناانصافی تھی اور خاص کر جب خصوصی پوزیشن کی تنسیخ کے بعد جموںوکشمیر کے درجہ کی تنزلی کرکے اس کو یونین ٹریٹری بنایا گیا تو باقی ملک اور جموںوکشمیر کے درمیان ایسا کوئی امتیاز رکھنے کا جواز نہیں بنتا تھا۔دراصل سابق ریاستی حکومت کا یہ فیصلہ ہی غلط تھا اور اُس وقت بھی عوامی سطح پر اس کی شدید مخالفت کی گئی تھی لیکن چونکہ یہاں کا با وا آدم ہی نرالا ہے تو یہاں ارباب اختیار اپنے آپ کو عقلِ قُل سمجھتے ہیں اور ان کے نزدیک جس عقل و دانش کی انتہا پر اُن کا عبور ہے ،کوئی عام شہری وہاں تک پہنچنے کی ہمت نہیں کرسکتا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ یہاں اکثر و بیشتر غیر مقبول فیصلے لئے جاتے رہے ہیں اور پھر بے تُکے جواز پیش کرکے اُن فیصلوںکو صحیح ثابت کرنے میںکوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جاتی ہے ۔
جموںوکشمیر کی آئینی حیثیت کی تبدیلی کے بعد بھی ایسے فیصلے لئے جاتے رہے تاہم کسی حد تک یہ امر اطمینان کا باعث ہے کہ اب اقتدار کے گلیاروں میںبیٹھے لوگوں کو جب لگتا ہے کہ فیصلہ غلط ہوا ہے تو اس کی درستی کرتے ہیں یا کرواتے ہیں۔یقینی طور پر پروبیشن مدت کے فیصلہ پر نظر ثانی بھی اسی سوچ کی عکاسی کرتا ہے ۔اگر لیفٹنٹ گورنر انتظامیہ کو لگا کہ یہ نوجوانوںکے ساتھ ناانصافی تھی اور اُنہوں نے غلطی سدھار لی ہے تو واقعی اس کا خیر مقدم کیاجانا چاہئے لیکن اس غلطی کو درست کرنے کے بعد اب ایک اور غلطی کی جارہی ہے ۔گزشتہ چند ہفتوں کے دوران خصوصی بھرتی مہم کے تحت تقرریوںکے کئی بھرتی اشتہار مشتہر ہوئے جبکہ گزشتہ دو ایک برسوں کے دوران بھی سرکاری محکموں میں بھرتی کے نوٹیفکیشن جاری ہوتے رہے ہیں۔لاکھوںکی تعداد میں نوجوانوںنے اُن اسامیوںکیلئے درخواستیں دے رکھی ہیں جبکہ حالیہ بھرتی نوٹیفکیشنوںکے تحت بھی درخواستیں جمع کرنے کا عمل جاری تھا۔اب جبکہ بھرتی قوانین میں ایک اور تبدیلی عمل میں لائی گئی اور پروبیشن کی مدت 2سال تک محدود کردی گئی تو محض ایک ایس آر او کے ذریعے اس کا نفاذ جاریہ اور سابقہ بھرتی عملوںپر کیاجاسکتا تھا لیکن جس طرح انتظامیہ نے ایسی تمام اسامیوںکو سر نو مشتہر کرنے کا فیصلہ لیا ہے جن پر ابھی بھرتی کا عمل شروع نہیں ہوا ہے تو یہ بہت بڑی ناانصافی ہی نہیںہے بلکہ اس فیصلہ سے ایک بحران پیدا ہوسکتا ہے ۔
اس بات میں کون سی منطق ہے کہ جن اسامیوں پر تحریری امتحان منعقد ہوا یا انٹرویو لئے گئے ہیں یا جن کی بھرتی فہرستیں مرتب کی جاچکی ہیں،تو اُن کو سرنو مشتہر نہیں کیاجائے گا لیکن اُن اسامیوںکو سرنو مشتہر کیاجائے گا جہاں صرف ابھی تک درخواستیں جمع ہوچکی تھیں۔اگر نئے ترمیم شدہ قانون کا اطلاق تین مختلف زمروں کے بھرتی مراحل پر ہوسکتا ہے تو ایک پر کیوں نہیں ہوسکتا ؟۔یہ ایک ایسا سوال ہے جس کا جواب انتظامیہ کو دینا پڑے گا۔آخر انتظامیہ کو بھی سمجھنا پڑے گا کہ اگر لاکھوںکی تعداد میں بے روزگار نوجوانوںنے مختلف اسامیوںکیلئے درخواستیں دے رکھی ہیں اور مختلف وجوہات کی بناء پر بھرتی عمل شروع نہ ہوسکا ہے تو اس کی سزا ان نوجوانوں کو ایسی اسامیوںکیلئے دوبارہ درخواستیں دینے سے نہیں دی جاسکتی ہے۔ظاہر ہے کہ بھرتی عمل میں تاخیر کیلئے تو یہ نوجوان ذمہ دار نہیں ہیں بلکہ یہ بھرتی ایجنسیوںکی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ مہینوں اور برسوںبعد بھی بھرتی عمل شروع نہ ہوسکا ہے ۔
سرکار ایک قانونی ترمیم ،ایک نوٹیفکیشن یا ایک ایس آر او کے ذریعے نئے ترمیمی قانون کا اطلاق ایسے سبھی بھرتی عملوںپر کرسکتی ہے اور اس کیلئے نئے سرے سے ایسی اسامیاں مشتہر کرنے کی چنداں ضرورت نہیں ہے ۔حکومت کو سمجھ لینا چاہئے کہ ایسے بھرتی نوٹیفکیشن منسوخ کرکے وہ اُن ہزاروں اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو مایوسی کے اتھاہ سمند ر میں دھکیل رہے ہیں جو ایسی اسامیاں مشتہر ہونے کے وقت درخواستیں دینے کے اہل تھے لیکن آج وہ عمر کی بالائی حد پار کرچکے ہیں۔اگر یہ نوٹیفکیشن منسوخ ہوجاتے ہیں تو اس کا سیدھا سادھا مطلب یہ ہوگا کہ ایسے ہزاروں بلکہ لاکھوں نوجوان اب نئے سرے سے درخواستیں جمع کرنے کے اہل نہیں ہوسکتے ہیں۔
بیروزگاری نے پہلے ہی ان نوجوانوں کو ڈپریشن سے دوچار کرکے رکھا ہے اور ایسے کسی اقدام سے وہ کوئی انتہائی قدم بھی اٹھاسکتے ہیں جس کی ساری ذمہ داری پھر حکومت کے سر ہوگی ۔ا س سے قبل کہ اس فیصلہ کے مضر اثرات کھل کر سامنے آئیں اور یہ بیزاری اور مایوسی آتش فشاں بن کر ایک حقیقت کی شکل اختیار کرے،ابھی بھی وقت ہے کہ ارباب بست و کشاد اپنے فیصلہ پر نظر ثانی کریں اور پروبیشن سے متعلق ترمیمی قانون کا اطلاق ایسی تمام اسامیوں پر یقینی بنائیں جو آج تک مشتہر ہوچکی ہیں تاکہ ایسے نوجوانوں کی اُمیدیں بنی رہیں کہ شاید انکے اچھے دن آنے والے ہیں ورنہ بیروزگاری کی مار جھیل رہی ڈپریشن سے دوچاراس بڑی فوج کی مایوسی کوئی تباہ کن موڈ لے سکتی ہے جس کے شاید ہی ہم متحمل ہوسکتے ہیں۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

نجی ہسپتال اس بات کو یقینی بنائیںکہ علاج عام شہری کی پہنچ سے باہر نہ ہو:وزیراعلیٰ نیشنل ہسپتال جموں میں خواتین کی جراحی کی دیکھ بھال پہل ’پروجیکٹ 13-13‘ کا آغا ز
جموں
آپریشنز جاری ،ایک ایک ملی ٹینٹ کو ختم کیاجائیگا بسنت گڑھ میںحال ہی میں4سال سے سرگرم ملی ٹینٹ کمانڈر مارا گیا:پولیس سربراہ
جموں
مشتبہ افراد کی نقل و حرکت | کٹھوعہ میں تلاشی آپریشن
جموں
نئی جموں۔ کٹرہ ریل لائن سروے کو منظوری د ی گئی
جموں

Related

اداریہ

! چلڈرن ہسپتال بمنہ خودعلاج کا محتاج

July 16, 2025
اداریہ

! ٹریفک حادثا ت کا نہ تھمنے والا سلسلہ

July 15, 2025
اداریہ

! خستہ حال سڑکیں اورحکومتی دعوے

July 14, 2025
اداریہ

! پانی کی قلت اور ناصاف پانی کا استعمال

July 13, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?