سری نگر// جموں وکشمیراپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے جمعے کے روز ضلع بانڈی پورہ میں بعد دوپہرپولیس پارٹی پر ملی ٹینٹ حملے کی پرزور مذمت کی ہے۔
الطاف بخاری نے حملے کو دلدوز اور بہمیانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اندھا دھند خونریزی نے کشمیر میں لوگوں کی زندگیوں کو صرف تباہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’امن دشمن طاقتوں نے تشدد کے ذریعے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کرنے کے بجائے کچھ حاصل نہ کیا ہے‘۔
’بخاری نے اِس بات کو دوہرایا کہ تشدد کا کوئی بھی واقع کسی بھی مہذب سماج کے مفادات میں نہیں ، اس سے پہلے کہ تاخیر ہوجائے ایسے انسانیت سوز ور ظالمانہ طاقتوں کے خلاف لوگوں کو آواز بلند کرنی چاہئے‘۔
انہوں نے کہاکہ نماز جمعے کے اجتماع کے فوری بعد دو پولیس اہلکاروں کی ہلاکتیں ایسے حرکتیں کرنے والوں کے منہ پر ایک بدنما داغ ہے۔ایسے سنگین جرائم کی کوئی بھی جوازیت نہیں۔
بخاری نے غمزدہ کنبوں کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مہلوکین کی جنت نشینی کیلئے دعا کی ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مارے گئے پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کو معقول ایکس گریشیاریلیف فراہم کی جائے اور اُن کے لواحقین کی بازآبادی کارے کے لئے ہرممکن اقدامات اُٹھائے جائیں۔
بے حس خونریزی نے کشمیر کو برباد کر دیا: الطاف بخاری

Leave a Comment