بانڈی پورہ // بلاک ڈیولپمنٹ دفتر بانڈی پورہ میں ارن آلوسہ بنہ کوٹ بلاک سے وابستہ لوگوں نے بی ڈی او کی کرسی خالی ہونے کے خلاف احتجاج کیا ۔انہوں نے بی ڈی او تعینات کرنت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان علاقوں میںتعمیر وترقی کی سرگرمیاں ٹھپ ہیں۔ احتجاجی مظاہرین نے کہا کہ بانڈی پورہ ضلع کے چار بلاکوں کیلئے ایک بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر متعین ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو بڑے پیمانے پر مسائل درپیش ہیں۔انہوں نے کہا کہ دیگر تین بلاکوں میں کلرکل سٹاف بھی میسر نہیں ہے۔