بڈگام //ضلع بڈگام کے خانصاحب بی ڈی او آفس سے پانچ لاکھ روپیوں کا ایک سکینڈل طشت از بام ہونے پر محکمے کے اعلی آفسران نے ایک ملازم کو معطل کرکے اس ضمن میں تحقیقات شروع کردی ہے۔اطلاعات کے مطابق بی ڈی آفس خانصاحب میں خزانہ عامرہ سے لاکھوں روپے نکالنے کا ایک سیکنڈ ل اس وقت طشت از بام ہوا جب آفس کا ملازم جموں کشمیر بینک برانچ خانصاحب میں 78 ہزارروپے کی ایک ایڈوائس جمع کرانے گیا جس دوران بینک ملازمین نے ایڈوائس پر کئے گئے دستخط جعلی پایاجس دوران یہ بات سامنے آئی کہ بی ڈی او آفس کے کچھ ملازمین نے متعلقہ بی ڈی او کا جعلی دستخط کرکے ابھی تک پانچ لاکھ روپے کی رقم کا چونا سرکاری خزانے کو لگایا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ اس طرز پر کم از کم تین بار متعلقہ آفس کے اکاؤنٹ سے لاکھوں روپے کی رقم نکالی گئی۔ ابھی تک اس سکینڈل میں ملوث ممکنہ ملازمین میں سے صرف ایک کا نام سامنے آیا ہے۔محکمہ کے ایک اعلی آفیسر نے کہا کہ انہوں نے اس طرز پرنکالی گئی سرکاری رقم کو ضبط کرلیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ کمشنر بڈگام فیاض احمد پرہ نے کشمیر غظمی کو بتایا کہ بی ڈی او آفس سے پانچ لاکھ کے قریب کی رقم غیر قانونی طور نکالی گئی ہے اور اس کو اب دوبارہ واپس ضبط کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہے اور اس حوالے سے مذکورہ آفس میں ایک پلانٹیشن اور واچر ملازم جو آفس میں بحیثیت آڈر لی کام کررہا ہے، کو معطل کیا گیا ہے۔