جموں//ڈائریکٹر سپورٹس اینڈفزیکل ایجوکیشن جموں یونیورسٹی پروفیسر اوتارسنگھ جسروٹیہ نے جموں یونیورسٹی کے تقریباً 50 طلباءکوبی پی ایڈ اورایم پی ایڈکورسزکی آﺅٹ ڈور تربیت کےلئے پتنی ٹاپ روانہ کیا۔ اس دوران تربیتی کیمپ میں طلباءکو آٹھ دنوں تک کلاس رومز میں تربیت دینے کے علاوہ فزیکل تربیت بشمول ہائیکنگ ، ٹریکننگ ، راکنگ ، راک کلائمنبگ ، یوگا، پنچنگ آف ٹینٹس، رسکیوآپریشن اورکریٹیوایکٹوٹیز آرٹ، کرافٹ، پیٹنگ اورسکیچنگ کی مشق بھی کرائی جائے گی۔اس موقعہ پرپروفیسراوتارسنگھ نے کہاکہ اس تربیتی کیمپ سے طلباءکوکافی فائدہ پہنچے گا۔قابل ذکرہے کہ فزیکل ایجوکیشن شعبے کی جانب سے آﺅٹ ڈورٹریننگ کیمپوں کااہتمام کیاگیا تاکہ بی پی ایڈ اورایم پی ایڈ طلباءکوان کے نصاب کے مطابق تربیت دی جاسکے۔