ایجنسز
لاہور /چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل دیکھنے کے لئے بھارتی کرکٹ بورڈ کا پانچ رکنی وفد کل لاہور پہنچے گا۔ بی سی سی آئی کا پانچ رکنی وفد نائب صدر راجیو شکلا کی قیادت میں واہگہ بارڈر پہنچے گا۔بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا اور وفد 2روز لاہور میں قیام کرے گا۔دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن کا جاری ہے، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم تین گھنٹے نیٹ پریکٹس کی۔ جنوبی افریقہ ٹیم شام ساڑھے چھ بجے سے ساڑھے نو بجے تک پریکٹس کی۔ جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا سیمی فائنل پانچ مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔