ممبئی/ دنیا کی سب سے بڑی ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے سال 2018 سے 2023 تک کے میڈیا حقوق ای۔ نیلامی کے ذریعہ جمعرات کو تیسرے دن 6138 کروڑ روپے (4ء94 کروڑ ڈالر) میں فروخت کردیا۔ حالانکہ بی سی سی آئی نے ابھی تک اس کمپنی کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے جس سے اس نے یہ حقوق بیچے ہیں۔بی سی سی آئی کے میڈیا حقوق کی قیمت پہلے 3851 کروڑ روپے سے 59 فیصدزیادہ رہی۔ منگل کو شروع ہوئے ای۔نیلامی تین دن بعد جاکر ختم ہوئی۔ میڈیا حقوق حاصل کرنے کی ریس میں اسٹار انڈیا، ریلائنس اور سونی شامل تھیں۔بی سی سی آئی ہندوستان کے بین الاقوامی اور گھریلو میچوں کے لئے پہلی بار ای۔نیلامی کے ذریعہ میڈیا کے حقوق فروخت کی ہے ۔ میڈیا حقوق (جی سی آر) کے لئے پہلے دن سب سے زیادہ بولی 4442 کروڑ روپے لگی تھی اوراس کے بعد دوسرے دن 50ء6032 کروڑ روپے جاپہنچی۔ یہ سلسلہ 6138 کروڑ روپے پر جاکر ختم ہوا۔ ہندوستان میں 15 اپریل 2018 سے 31 مارچ 2023 تک بی سی سی آئی کے ذریعہ بین الاقوامی میچوں کے ٹیلی ویژن اور ڈیجیٹل حقوق شامل ہیں۔کرکٹ بورڈ نے گزشتہ سال ستمبر میں آئی پی ایل کے ٹی وی اور ڈیجیٹل حقوق 2018 سے 2022 تک کی مدت کے لئے 5ء16347 کروڑ روپے میں اسٹار انڈیا کو فروخت کی تھی جبکہ بورڈ نے ٹیم انڈیا کے میڈیا حقوق 5138 کروڑ روپے میں فروخت کی ہے ۔ہندوستانی ٹیم کے فی میچ کی اوسط قیمت تقریبا 60 کروڑ روپے آرہی ہے جو آئی پی ایل کے فی میچ کی قیمت 5ء54 کروڑ روپے سے بھی زیادہ ہے ۔میڈیا حقوق حاصل کرنے کی ریس میں اس بار چھ کمپنیاں تھیں جس میں اسٹار انڈیا، سونی پکچرز نیٹ ورک، فیس بک، گوگل، ریلائنس جیو اور یپ ٹی وی شامل تھیں جو گھٹ کر تین کمپنیاں اسٹار انڈیا، ریلائنس اور سونی میں سمٹ کر رہ گئیں تھیں۔