عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //بی سی سی آئی کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کل وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقی ہوا۔ وفد کی قیادت بی سی سی آئی صدر متھن منہاس، روہن جیٹلی چیئرمین انفراسٹرکچر بی سی سی آئی، بریگیڈیئر انیل گپتا ایڈمنسٹریٹر جے اینڈ کے کرکٹ ایسوسی ایشن نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی تاکہ خطے میں کرکٹ کو فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ انہوں نے کرکٹ کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے، نوجوان ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تربیتی سہولیات کو بڑھانے کے طریقے تلاش کئے۔ وزیر اعلیٰ نے ان اقدامات کے لیے حکومت کی مکمل حمایت کا یقین دلایا، جس کا مقصد جموں و کشمیر سے کرکٹ کے خواہشمند کھلاڑیوں کو بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔