لکھنؤ//مدھیہ پردیش کے مندسور میں معصوم کے ساتھ بدفعلی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی (ایس پی)کے قومی صدر اکھلیش یادو نے ہفتے کوکہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی زیر اقتدارریاستوں میں خواتین اور بچیاں غیر محفوظ ہیں۔اکھلیش یادو نے کہا کہ مندسور میں سات سال کی بچی کے ساتھ بدفعلی کا واقعہ غیر انسانی اور دل دہلادینیوالاہے۔ انسانیت کو شرمسار کرنے والے اس واقعہ سے سب کا سر شرم سے جھک جانا چاہئے۔بہت ہی شرمناک اور افسوس کا مقام ہے کہ بی جے پی کی زیراقتدار ریاستوں میں خواتین اور بچوں کے ساتھ ظلم کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جبکہ ان واقعات کے تئیں بی جے پی حکومتیں بیحسی کامظاہرہ کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی پالیسیاں عوام مخالف اور خاص کر خواتین مخالف ہیں۔ مرکزی حکومت کے تابع دہلی ہو یا بی جے پی کی ریاستی حکومتیں وہاں بچیاں تک غیرمحفوظ ہیں۔ قتل، اغوا اور عصمت دری کے واقعات پر ان ریاستوں میں لگام نہ لگنیسیمجرموں کیحوصلے بلندہیں۔سابق وزیر اعلی نے کہا کہ اتر پردیش میں بھی آئے دن ایسے سانحے ہوتے رہتے ہیں۔ بی جے پی لیڈر باتیں تو بڑی بڑی کرتے ہیں لیکن زمینی سطح پر ان کے نتائج صفر ہی رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عصمت دری کے واقعات پر حکومت اورانتظامیہ کو انتہائی سخت کارروائی کرنی چاہئے اور مجرموں کو سخت سزا ملنی چاہئے۔جو حکومت خواتین اور بچیوں کی عزت وآبروکی حفاظت نہیں کر سکتی ہے اسے اقتدار میں رہنے کاکوئی حق نہیں ہے۔ عوام بی جے پی کو ان واقعات کے لئے معاف نہیں کرے گی۔