جموں//جموں وکشمیربی جے پی اکائی کاایک لیڈرکیلئے اس وقت مصیبت میں پھنس گیاجب اس کی AK47بندوق کے ساتھ ایک فوٹو سوشل میڈیاپروائرل ہوئی۔دریں اثنا ریاستی بی جے پی اکائی کے صدرست شرما نے کہاکہ آشیش سرین پارٹی کے رکن نہیں ہیں ۔آشیش سرین نے گذشتہ روزفیس بک پراپنی ایک فوٹو اپ لوڈ کی تھی جس میں وہ اے کے 47رائفل لئے ہوئے ہے جس کاعام لوگوں کی جانب سے شدید ردعمل ظاہرکیاجارہاہے ۔کچھ لوگوں نے بی جے پی کے اس لیڈرکے خلاف ضابطے کے تحت کاروائی کرنے کامطالبہ کیاہے۔دریں اثنا سرین نے اپنا دفاع کرتے ہوئے بتایاکہ انہوں نے دوماہ قبل سرینگرمیں ایک گھرمیں یہ فوٹواُٹھائی تھی اوریہ رائفل ایک پرسنل سیکورٹی آفیسر(پی ایس او) کی ہے جو کہ ان کے دوست ہیں اوریہ تصویر میرے بھائی نے اپ لوڈ کی ہے جس کے لئے میں معافی مانگتاہوں ۔ بی جے پی کے ریاستی صدرست شرما نے کہاکہ جب سے انہوں (دوسال قبل) تنظیم کی ذمہ داری سنبھالی ہیں ،تب تصویرمیں اے کے 47لئے ہوئے سرین نام کاشخص پارٹی کاممبرنہیں ہے ۔تصویرپراپنے ردعمل کااظہارکرتے ہوئے ست شرمانے کہاکہ قانون کواپناکام کرناچاہیئے۔فیس بُک اکائونٹ میں سرین نے اپنے آپ کوبی جے پی کانائب صدراوربھارتیہ جنتایووامورچہ کاسابق ریاستی نائب صدربتایاہے ۔سرین کی پروفائل تصویروزیراعظم نریندرمودی اورکورتصویروزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ کے ساتھ ہے۔ماہ رواں کے اوائل میں سرین کوسرینگرکے لال چوک میں ایک ویڈیو میں شوسینا ورکروں کے ساتھ قومی پرچم لہرانے کی کوشش کرتے ہوئے دکھایاگیاہے۔