سرینگر//رکن پارلیمان اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبد اللہ نے منگل کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی پر الزام عائد کیا کہ وہ فرقہ پرستانہ سیاست کھیل رہی ہے۔
اپنے والد اور نیشنل کانفرنس کے بانی شیخ محمد عبد اللہ کی قبر پر فاتحہ خوانی کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے فاروق نے کہ اُن کی پارٹی نے کبھی مذہب کے نام پر سیاست نہیں کی ہے۔
فاروق نے کہا”نیشنل کانفرنس نے کبھی مذہب کے نام پر سیاست نہیں کی،یہ ہماری تاریخ ہے۔شیر کشمیر کا نعرہ تھا ’ہندو ،مسلم ،سکھ اتحاد“۔
انہوں نے مسلم کانفرنس کا نام تبدیل کرکے نیشنل کانفرنس رکھنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ شیخ عبد اللہ جانتے تھے کہ پارٹی میں ہر مذہب کے لوگ شامل تھے۔
فاروق نے کہا”اگر کوئی مذہب کے نام پر سیاست کرتا ہے تو وہ بی جے پی اور آر ایس ایس ہے اور ایسا کرنا ہی اُن کو لے ڈوبے گا“۔