عظمیٰ نیوز سروس
جموں//سینئر بی جے پی رہنما اور سابق نائب وزیر اعلی کویندرگپتا نے زور دے کر کہا ہے کہ مرکز میں حکومت جموں اور کشمیر کی طرف توجہ مرکوز کر رہی ہے تاکہ اس تکلیف دہ خطے کے لوگوں کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کے علاوہ مساوی ترقی کو یقینی بنایا جاسکے۔وہ وارڈ نمبر 54 میں 24 لاکھ روپے مالیت کے ترقیاتی کام شروع کرنے کے بعد بات کر رہے تھے ۔کویندر نے کہا کہ بی جے پی جموں اور کشمیر یونین کے علاقے کی مساوی ترقی کے لئے پوری طرح پرعزم ہے۔انکاکہناتھا’’مرکزی حکومت جموں اور کشمیریوٹی پر توجہ مرکوز کر رہی ہے اور اس حساس خطے کے ہر مقام اور کونے میں ترقیاتی سرگرمیاں انجام دینے کے لئے پرعزم ہے‘‘۔بی جے پی کے سینئر رہنما نے کہا کہ مرکز میں مودی کی سربراہی میں حکومت نے سڑکوں اور صفائی ستھرائی پر مرکزی توجہ کے ساتھ کسی دیہی شہری یا دیگر امتیازی سلوک کے بغیر تمام علاقوں کی مجموعی ترقی کو ترجیح دی ہے چونکہ سڑکیں لوگوں کی زندگی میں آسانی کے لئے بنیادی لوازمات کے ساتھ ساتھ دیگر اشیا کی ہموار فراہمی کو یقینی بناتی ہیں جبکہ اچھی صفائی اچھی صحت کو یقینی بناتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت تمام علاقوں میں سڑکوں ، گلیوں اور نالیوں کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری کو یقینی بنانے کے لئے پوری طرح پرعزم ہے۔