سرینگر//جموں کشمیر بنک چیئرمین و سی ای او پرویز احمد نے کہا ہے ”ہم اپنی خدمات کی سر نو ترتیب و تزئین کے عمل سے گذر ررہے ہیں ۔میرا بنک کے تئیں نظریہ یہ ہے کہ صارفین تمام طبقوں ،جیو گرامی اور عمر کے فرق کے باجود اپنی ضروریات کیلئے ہمارے پاس آئیں ،ہمارای انفرادیت صارفین کے ساتھ رشتے ہیں اور ہم اپنی ریاست کے صارفین کیلئے وسیع حدود کی مصنوعات و خدمات پیش کرتے ہیں“۔ان خیالات کا اظہار پرویز احمد نے بادامی باغ کنٹونمنٹ بزنس یونٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔ان کے ساتھ ایگزیکٹیو پریذیڈنٹ وہگیس چندر اور ایس ایس سہگل ،پریذیڈنٹ پی کے تکو ،لینڈ لارڑ امت آملا اور بنک کے معزز کھاتہ داراور سینئر سٹیزنز کی خاصی تعداد موجود تھی ۔زونل ہیڈ کشمیر سنٹرل منظور حسین،وائس پریذیڈنٹ اروند گپتا ،راکیش گندوترا اور سید رئیس مقبول ،کلسٹر ہیڈ ،ہیڈبزنس یونٹ و دیگر بنک افسران بھی تقریب میں موجود تھے ۔چیئرمین نے اس موقع پر ایک اے ٹی ایم کا بھی افتتاح کیا۔یہ شاخ معروف براڈوے سینما کی عمارت میں قائم ہے جبکہ اس میں سینئر سٹیزن کیلئے کافی راحت رکھی گئی ہے نیز اسے مقامی ثقافت و تہذیب کے حساب سے موجودہ بینکنگ ضروریات کی ہر آسائش مہیا رکھی گئی ہے۔چیئرمین نے کہاکہ یہ شاخ شہر کی بہترین شاخوں میں ایک ہے اور ملکی سطح پر اعلیٰ معیاری شاخ بن گئی ہے ۔ہم اس اہم بزنس یونٹ کو آپ کی اس ادارے کے ساتھ وابستگی کے تئیں وقف کرتے ہیں ۔آپ کی اس بنک کے ساتھ جذباتی وابستگی نے ہی اس ادارے کو بلندیوں پر پہنچایا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم آپ کے گھروں تک بہتر سے بہتر بینکنگ سہولیات بہم رکھنے کے وعدہ بند ہیں۔افتتاحی تقریب کے بعد چیئرمین نے وہاں موجود معزز صارفین کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ۔انہوں نے اپنی خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی محبتوں اور اعتماد سے ہی یہ بنک ملکی سطح پر ایک اہم بنک بن کر ابھرا ہے ۔اس موقعے پرصارفین نے کئی تجاویز سامنے رکھیں جن کا چیئرمین موصوف نے بروقت جواب دیا اور صارفین کے مطالبات کو وقت مقررہ پر حل کرنے کا یقین دلایا ۔