جموں//سہ سالہ بی اے ، بی ایس سی ، بی کام، بی بی اے، بی سی اے حصہ سوئم (جنرل کورس) امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے ، یہ امتحانات جموں یونیورسٹی کی طرف سے 27فروری سے 21اپریل 2017تک منعقد کئے گئے تھے۔اس امتحان میں ریگولر اور پرائیویٹ دونوں طور پر امیداروںنے شرکت کی تھی۔ مجموعی طور پر ریگولر امیدواروں کی شرح کامیابی 60فیصد رہی جب کہ صرف 23فیصد پرائیویٹ امیدوار ہی کامیابی حاصل کر سکے۔ آرٹس میں 9538امیدوار امتحان میں شریک ہوئے جس میں سے 4761فیصد کو کامیاب قرار دیا گیا ، ان کی شرح کامیابی 49فیصد رہی، کامرس کے 53فیصد، سائنس کے 63فیصد، بی سی اے کے 80اور بی بی اے کے 84فیصد امیدوار کامیاب قرار دئیے گئے۔ تاہم پرائیویٹ طور پر امتحان میں شریک امیدواروں کی کارکردگی ایک بار پھر مایوس کن رہی جو آرٹس میں 22فیصد ، کامرس میں 39، سائنس میں 23بی سی اے میں 12اور بی بی اے میں 55فیصد قرار دئیے گئے ۔ سائنس میں ڈگری کالج بھدرواہ کے دنیش سنگھ نے 83.09نمبرات کے ساتھ اول، ڈگری کالج ڈوڈہ کی عرفہ عزیز نے 80.84فیصد نمبرات کے ساتھ دوسری جب کہ اسی کالج کی مسرت نے 79.51فیصد نمبرات کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ آرٹس کی 10میں سے 8پوزیشنیں ڈگری کالج بھدرواہ کے کھاتہ میں گئی ہیں جب کہ بقیہ ایک ایک پوزیشن ڈگری کالج ڈوڈہ اور ڈگری کالج کشتواڑ کو ملی ہے ۔ڈگری کالج بھدرواہ کی عاصمہ نذیر72.12فیصد نمبرات کے ساتھ ائول، طارق حسین 69.45فیصد نمبرات کے ساتھ دوئم جب کہ منجیت سنگھ 69.39فیصد نمبرات لے کر تیسرے مقام پر رہے ۔ بی سی اے میں ڈگری کالج کٹھوعہ کے اکشے کمار اول رہے جب کہ دوسرا اور تیسرا مقام ڈگری کالج بھدرواہ کی کومل شرما اور سمکشا انجم نے حاصل کیا ہے ۔ بی بی اے کی پہلی پوزیشن جے کے کالج جموں کے وشال سمبیال، دوسری ڈگری کالج بوائز ادہم پور کی پریا ٹھاکو جب کہ تیسری نیو ماڈرن کالج جموں کے نتشیور سنگھ نے حاصل کی۔