سرینگر//جے اینڈ کے بورڈ آف پروفیشنل اینٹرنس ایگزامی نیشن ( بی او پی ای ای ) نے جموں میں قائم کئے گئے مختلف مراکز میں بی ایڈ جموں 2018 انٹرنس ٹیسٹ کا انعقاد کیا ۔ کنٹرولر آف ایگزامینیشن بی او پی ای ای ڈاکٹر بی ایل گپتا نے کہا کہ 2988 اُمیدواروں میں سے 2459 اُمیدواروں نے انٹرنس ٹیسٹ میں حصہ لیا جبکہ 529 اُمیدوار غیر حاضر رہے ۔ انہوں نے کہا کہ ا س سلسلے میں چار مراکز قایم کئے گئے تھے جن میں گورنمنٹ ایم اے ایم کالج ، جی سی ڈبلیو گاندھی نگر ، ایس پی ایم آر کالج آف کامرس اور گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن شامل ہیں ۔