سرینگر//تنخواہوں پر نظرثانی اور بی ایس این ایل کے ٹاوروں کو کسی دوسری کمپنی کے سپرد کرنے کے خلاف بی ایس این ایل ملازمین نے 12دسمبر سے 13دسمبر تک 2 روزہ ہڑتال کی ۔یہ کال بی ایس این ایل میں کام کرنے والے تمام ایسوسی ایشنوں کے سربراہوںنے دی تھی ۔ بی ایس این ایل ایمپلائز یونین کے سرکل سیکریٹری بشیر احمد خان نے الزام لاگایا کہ کمپنی منافع نہیں بنانا چاہتی ہے اور اس سے ملازمین کمزرو ہو سکتے ہیں بلکہ بی ایس این ایل کو مالی بدحالی کا سامنا بھی کرنا پڑے گا ۔انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت 15فیصد کے ساتھ تنخواہ میں نظر ثانی کر کے بی ایس این ایل بورڈ کی سفارشات کو قبول کرے اور اس کو ملازمین کیلئے نافذ کرے ۔ خان نے مزید کہا کہ سرکار,000 70 موبائل ٹاوروں کو دوسری کمپنی کو دینے کا ارادہ رکھتی ہے اور ملازمین اس فیصلے کوسختی کے ساتھ مسترد کرتے ہیں کیونکہ اس سے بی ایس این ایل کو کافی نقصانات پہنچنے کا احتمال ہے ۔