حسین محتشم
پونچھ//بی ایس ایف کی کھنیتر بٹالین کی جانب سے گورنمنٹ ہائی سکول کھنیتر میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں 6 جنوری 2025 سے 6 فروری 2025 تک بی ایس ایف کی جانب سے لگائے گئے ایک تربیتی کیمپ کے دوران کمپیوٹر کی بنیادی تربیت حاصل کرنے والے تقریبا 30 طلباء میں اسناد تقسیم کی گئی۔اس تقریب میں بی ایس ایف کے اعلی افسران کے علاوہ ہائی سکول کے ہیڈ ماسٹر اور دیگر اساتذہ اور عملہ کے علاوہ طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔بی ایس ایف کے اعلی افسران نے اس دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ بچے کمپیوٹر کے ساتھ جڑیں۔انہوں نے کہا کہ آنے والا وقت جو ہے وہ ڈیجیٹل ہے اس لئے ہمارے بچوں کا کمپیوٹر کے ساتھ جڑے رہنا نہایت ہی اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ 30 دن تک بچوں کو کمپیوٹر کی بنیادی تربیت دی گئی۔ اس سکول کے سنیئر ماسٹر ارشد نقوی نے بھی اس دوران بی ایس ایف کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقہ جات کے طلبہ کو بنیادی تربیت فراہم کر کے ایک بہت بڑا کام کیا گیا ہے۔اس موقع پر بچوں نے بھی بی ایس ایف کھنیتر بٹالین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس طرح کے مزید پروگرام منعقد ہونے چائیے تاکہ بچے ان پروگراموں سے مستفید ہو سکیں۔