بی ایس ایف جوان کرایہ کے مکان میں مردہ پایا گیا

Towseef
1 Min Read

عظمیٰ نیوزسروس

جموں// بارڈر سیکورٹی فورس کا ایک جوان پیر کو یہاں اپنے کرائے کے مکان میں مشتبہ حالات میں مردہ پایا گیا۔حکام نے بتایاکہ پنجاب کے پٹھان کوٹ کے رہنے والے نتیش کمار (33سال) کو شہر کے مضافات میں واقع پلورا علاقے میں اپنے کمرے میں چھت سے لٹکا ہوا پایا گیا۔عہدیداروں نے بتایا کہ بی ایس ایف کے جموں ہیڈکوارٹر میں تعینات کمار اپنی بیوی اور اپنے نابالغ بچے کے ساتھ نجی رہائش گاہ میں قیام پذیر تھا۔پولیس کی ایک ٹیم نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج اسپتال منتقل کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ موت کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تفتیشی کارروائی شروع کی گئی۔حکام نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ جوان نے خود کو پھانسی پر لٹکایا۔

Share This Article