منڈی //137بی ایس ایف بٹالین کا ایک اہلکار ڈیوٹی کے دوران ساوجیاں میں ایک پہاڑی سے گر کر لقمہ اجل بن گیا۔یہ اہلکارساوجیاں کے ڈائجی علاقہ میں ڈیوٹی دے رہاتھا جس دوران اس کا پائوں اچانک پھسل گیا اور پہاڑی سے نیچے ایک گہری کھائی میں جاگرا۔اگرچہ اس کے دیگر ساتھیوں نے فوری طور پر اٹھاکر اسے منڈی ہسپتال منتقل کیاتاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔اس اہلکار کی شناخت کلبیر سنگھ کے طور پر ہوئی ۔