سمت بھارگو
راجوری//بارڈر روڈز آرگنائزیشن (BRO) نے کامیابی کے ساتھ بدھل–مہور محور پر واقع بادورا موڑ کو بحال کر کے علاقے کے مکینوں کے لئے اہم رابطہ سڑک دوبارہ کھول دی ہے۔یہ ڈائیورژن 28 اگست 2025 کو اچانک آنے والے سیلاب کی وجہ سے بہا کر غائب ہو گیا تھا، جس کے نتیجے میں پہاڑی علاقے میں رابطہ منقطع ہو گیا اور نقل و حمل، ضروری سامان کی فراہمی، اور ہنگامی خدمات متاثر ہو گئی تھیں۔بی آر ائوکے افسران کے مطابق، 110 آر سی سی پروجیکٹ سمپرک نے دن رات کی محنت اور جدید تکنیکوں کا استعمال کرتے ہوئے سڑک کو 20 ستمبر تک بحال کیا۔ ٹیم نے متعدد مشکلات اور قدرتی رکاوٹوں کے باوجود اس اہم راستے کو دوبارہ قابل استعمال بنایا۔افسران نے ٹیم کی لگن اور تیز ردعمل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت نے دور دراز دیہاتوں کی مزید الگ تھلگ ہونے سے بچایا، جو بدھل–مہور محور پر منحصر تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ بروقت اور تخلیقی اقدامات نے مکینوںکے روزمرہ معمولات اور ضروری خدمات کی بحالی ممکن بنائی۔مقامی لوگوں نے سڑک کے دوبارہ کھلنے پر راحت اور شکرگزاری کا اظہار کیا اور بتایا کہ یہ راستہ صحت، تعلیم، اور دیگر بنیادی سہولیات تک رسائی کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نیبی آر ائوکی ٹیم کی فوری کارروائی اور ذمہ داری کو سراہا، اور کہا کہ اس اقدام نے علاقے کے عوام کے لئے زندگی کو آسان بنایا ہے۔اس اقدام سے نہ صرف رابطے کی بحالی ممکن ہوئی بلکہ علاقے میں ہنگامی خدمات، نقل و حمل، اور تجارتی سرگرمیوں کو بھی دوبارہ فعال کیا گیا ہے، جس سے مقامی معیشت اور عوام کی روزمرہ زندگی پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔بی آر ائوکے اس مؤثر اور بروقت اقدام کو علاقے کے ترقیاتی اور انسانی فلاح کے لئے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔