سرینگر//جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر گریش چند مرمو نے منگل کے روز ریٹائرڈ آئی اے ایس آفیسر بی آر شرما کو جموں کشمیر پبلک سروس کمیشن کا چیئر مین مقرر کیا۔
بی آر شرما کی تعیناتی کے سلسلے میں جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے لیفٹیننٹ گورنر کی طرف سے باضابطہ ایک حکمنامہ جاری کیا ہے۔
حکمنامے میں بتایا گیا ہے کہ شرما اُس وقت تک یہ عہدہ سنبھالیں گے جب تک اُن کی عمر62سال ہوجائے گی۔