سرینگر// جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں دو الگ الگ جگہوں پر ہونے والی مسلح جھڑپوں میں حزب المجاہدین کے آپریشنل کمانڈر ریاض نائیکو سمیت چار جنگجو مارے گئے ہیں۔
انتظامیہ نے وادی کشمیر میں موبائل انٹرنیٹ خدمات منقطع کردی ہیں۔ اس کے علاوہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے نافذ لاک ڈاﺅن کو مزید سخت کردیا ہے۔
جموں وکشمیر پولیس کے سابق سربراہ شیش پال وید نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا”حزب المجاہدین کے اعلیٰ کمانڈر ریاض نائیکو کی ہلاکت جموں وکشمیر پولیس اور سیکورٹی فورسز کے لئے ایک بہت بڑی کامیابی ہے“۔
آئی جی کشمیر وجے کمار کا حوالہ دیتے ہوئے خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے بھی لکھا ہے کہ نائیکو اپنے ایک ساتھی سمیت بیگ پورہ تصادم میں جاں بحق ہوگیا۔
اس سے قبل پولیس نے کہا تھا کہ بیگ پورہ اونتی پورہ میں جاری تصادم میں دو جنگجو مارے جاچکے ہیں ۔
پولیس کے مطابق ضلع پلوامہ کے کھریو اونتی پورہ میں ایک اور تصادم آرائی کے دوران دو جنگجو مارے گئے ہیں۔