عظمیٰ نیوز سروس
راجوری//پہاڑی علاقے کے لوگوں میں کھیلوں کے ثقافتی فروغ کی کوششوں کے سلسلے میں، بیگنسل راجوری میں ’انٹر زونل اور انٹر اسٹیٹ ریسلنگ مقابلے‘ کا انعقاد کیا گیا۔ اس مقابلے کا مقصد کشتی کے کھلاڑیوں کو اپنی مہارت کو ظاہر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا۔مقابلے میں 69 کشتی کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا، جن میں فوجی اہلکاروں کے علاوہ مقامی سربانچ اور دیگر معزز شخصیات بھی شامل تھیں۔ حاضرین نے اس ایونٹ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور ان کا جوش، حمایت اور کھیلوں کی روح نے مقابلے میں مزید جوش اور توانائی کا اضافہ کیا۔اختتامی تقریب میں فاتحین کو انعامات اور تمغے دئیے گئے، اور چیف گیسٹ و دیگر معززین نے فاتح کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی اور ان کی مہارت اور کھیل کی روح کی تعریف کی۔ یہ ایونٹ بھارتی فوج کے مختلف اقدامات کا حصہ ہے جس کے ذریعے نوجوانوں کو مثبت طریقے سے مشغول کیا جا رہا ہے اور انہیں قوم کی تعمیر کی طرف مثبت توانائی کی ترغیب دی جا رہی ہے۔