Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

’بیک ٹو ولیج‘۔۔۔ ایک اہم پہل

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: June 24, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
گورنر انتظامیہ کی طرف سے ایک جامع پہل اور عوام کی دہلیز پر خدمات کی فراہمی کے نعروں کے ساتھ ’بیک ٹو ولیج ‘پروگرام شروع کیاگیاہے جو 20جون سے 27جون تک جاری رہے گا۔اس پروگرام کے تحت ریاست کی لگ بھگ ساڑھے چار ہزار پنچایتوں میں ایک ایک گزیٹیڈ افسر کو بھیجاجارہاہے تاکہ وہ ایک تو مقامی عوام کے مسائل کوخود ان کے ساتھ بیٹھ کر سن سکے اور دوسرے گائوں دیہات کی ترقیاتی ضروریات کے بارے میں جانکاری حاصل کرسکے ۔پروگرام کے تحت ہر ایک گزیٹیڈ افسر کو دو دن اور ایک رات متعلقہ گائوں میں ہی قیام کرناہے اور اس دوران دیہی مجلس کے انعقاد اورعوام کے ساتھ بات چیت کرکے ان کے مسائل کو قلمبند کرنا اور پھر خدمات کی فراہمی کے حوالے سے رپورٹ تحریری طور پر حکام کو پیش کرنی ہے ۔اس پروگرام کیلئے باضابطہ شیڈیول مرتب کیاگیاہے اور ہر سطح کے افسران بشمول آئی اے ایس اور کے اے ایس افسران کو بھی الگ الگ پنچایتوں میں تعینات کیاگیاہے ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ریاست کی لگ بھگ 70فیصد آبادی گائوں دیہا ت میں رہتی ہے لیکن کچھ دہائیوں سے اس آبادی میں شہروں اور قصبہ جات کی طرف نقل مکانی کرنے کے رجحان میں جو اضافہ ہوا ہے، اسکی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ گائوں دیہات میں لوگوں کو شہروں جیسی بنیادی سہولیات میسر نہیں ہیں۔نقل مکانی کا یہ سلسلہ نہ صرف جاری ہے بلکہ ہر گزرنے والے دن کے ساتھ اس میں اضافہ ہورہا ہے، جس کو قابو کرنے کی ضرورت ہے۔اگر ریاست کے دیہی علاقوں کی طرف نظر دوڑائی جائے توبہت کم علاقے ہی ایسے نظر آتے ہیں جن کو سڑک سمیت دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔حکام کی طرف سے گائوں گائوں کو سڑک روابط و دیگر سہولیات سے جوڑنے کے دعوے تو بہت کئے جاتے ہیں مگر زمینی سطح پر حالات انتہائی پریشان کن ہیں اور اب بھی پہاڑی اور دورافتادہ علاقوں کے عوام مریضوں کو چارپائیوں پر لیٹا کر میلوں پیدل سفر طے کرناپڑتاہے جبکہ طبی ، تعلیمی و دیگر اداروں کادوردور تک نام و نشان نہیں ۔اگر یہ ادارے ہیں بھی تو وہ برائے نام بن کر رہ گئے ہیں، جن میں نہ ہی عملہ ہے اور نہ ہی بنیادی ڈھانچہ ۔حالانکہ مرکزی معاونت سے دیہات کی ترقی کیلئے متعدد سکیمیں چلائی جارہی ہیں جن کے تحت ہر سال ہزاروں کروڑ روپے فراہم بھی ہوتے ہیں لیکن اس کے باوجود عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں کوئی نمایاں تبدیلی واقع نہیں ہوئی اور نہ ہی بنیادی سہولیات کی فراہمی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکاہے۔اس کے علاوہ آج تک دیہی علاقوں میں پائی جارہی قدرتی صلاحیتوں اور ذخائر کو بھی بروئے کار نہیں لایاجاسکاہے ۔ایسے میں گائوں دیہات کی موجودہ ضروریات کو دیکھتے ہوئے بیک ٹوولیج پروگرام کو واقعی ایک اہم پہل ماناجاسکتاہے، جس سے سرکاری سطح پر تعمیروترقی کے حوالے سے اصل حقائق حکام تک پہنچ پائیں گے، جن کی بنیاد پر وہ بہتر طریقہ سے منصوبہ بندی اور تعمیروترقی کیلئے اقدامات کرپائیں گے ۔اس پہل کو ایک سرکاری سروے مانا جائے تو غلط نہیںہوگا جس کے ذریعہ یہ معلوم کیاجاسکتاہے کہ کس گائوں میں کونسی کونسی سرکاری خدمات کی ضرورت ہے اور کونسی خدمات فراہم کی جارہی ہیں ۔تاہم ضرورت اس بات کی ہے کہ اس پروگرام کو سنجیدگی اور نیک نیتی سے چلایاجائے اور افسران گائوں دیہات میں ٹھنڈی ہوا لگانے کے بجائے ترقی کے حوالے سے ایک نیا تصور لیکر واپس آئیں اور ہر گائوں تک خدما ت کی فراہمی کے ساتھ ساتھ اس میں پائی جارہی صلاحیتوں کوبروئے کار لایاجائے ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ضلع ڈوڈہ کے برتھ علاقہ میں دلخراش سڑک حادثہ، کئی افرادازجان،کم از کم 10 زخمی
تازہ ترین
پہلگام میں امرناتھ یاتری حرکتِ قلب بند ہونے سے جاں بحق
تازہ ترین
Elvis The new Queen Lifetime Video slot Enjoy Totally free WMS Online slots
Nordicbet Nordens största spelbolag med gambling enterprise och possibility 2024
blog

Related

اداریہ

! خستہ حال سڑکیں اورحکومتی دعوے

July 14, 2025
اداریہ

! پانی کی قلت اور ناصاف پانی کا استعمال

July 13, 2025
اداریہ

! ماحولیاتی تباہی کی انتہا

July 11, 2025
اداریہ

زرعی اراضی کا سکڑائوخطرے کی گھنٹی !

July 10, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?