سرینگر//لیگل میٹرلوجی محکمہ نے ایک بیکری دکان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2000ہزار روپے جرمانہ وصول کیا ۔محکمہ کو صارفین کی طرف سے شکایتیں موصول ہوئیں کہ ایک بیکری فروش کئی اقسام کی بیکریوں میں اضافی قیمتیں وصول کررہا ہے ۔شکایت ملنے کے بعد لیگل میٹرلوجی محکمہکے فیلڈ سٹاپ نے مذکورہ بیکری فروش کے نام نوٹس جاری کی جس دوران مذکورہ بیکری فروش کو قصور وار پایا گیا ۔چنانچہ محکمہ نے مذکورہ بیکری فروش سے 2000روپے جرمانہ وصول کیا ۔اس دوران محکمہ کو ایک اور شکایت موصول ہوئی کہ ایک تاجر 200 روپے کی قیمت والے پیکٹ کو 220 روپے میں فروخت کررہا ہے ۔محکمہ نے شکایت درج کرنے کے بعد مذکورہ دکاندار کے خلاف نوٹس جاری کی ہے ۔محکمہ نے کہا ہے کہ کوئی بھی دکاندار مقررہ قیمت سے زیادہ قیمت وصول نہیں کرسکتا ہے اور اگر اس طرح کی شکایت ملی تو ایسے دکاندار اور تاجر کے خلاف قانون کے تحت کارروائی ہوگی۔