بیڈمنٹن میں سونا ہی سونا | سندھو، لکشیہ، ساتوک سائراج چراغ بنے چیمپئن

برمنگھم// (یو این آئی) ہندوستان کی بیڈمنٹن اسٹار پُسرلا وینکٹا سندھو اور نوجوان سنسنی لکشیہ سین نے پیر کو کامن ویلتھ گیمز 2022 میں مردوں اور خواتین کے سنگلز کے طلائی تمغے جیتے ، جب کہ ساتوک سائراج رینکی ریڈی اور چراغ شیٹی کی جوڑی نے مردوں کے ڈبلز کا طلائی تمغہ جیتا۔سندھو نے کناڈا کی مشیل لی کو 2-0 سے شکست دے کر خواتین کے سنگلز میں اپنا پہلا کامن ویلتھ گولڈ میڈل حاصل کیا۔ ہندوستانی شٹلر نے گلاسگو 2014 گیمز کی گولڈ میڈلسٹ مشیل کو 21-15، 21-13 سے شکست دی۔

20 سالہ لکشیہ نے پہلا گیم ہارنے کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے یونگ کو 19-21، 21-9، 21-16 سے شکست دی۔ ساتوک سائراج اور چراغ نے انگلینڈ کے بین لین اور شان وینڈی کو 21-15، 21-13 سے شکست دی۔ریو 2016 کی سلور میڈلسٹ سندھو جب کورٹ پر آئیں تو ان کے پیر میں بنڈیج لگاہواتھا، لیکن اس سے ان کے کھیل پر کوئی اثر نہیں پڑا۔پہلے گیم میں انہیں مشیل سے چیلنج ملا لیکن دوسرے گیم میں کناڈائی کھلاڑی کی غیر متوقع غلطیوں نے سندھو کے لئے جیت کی راہ ہموار کردی۔اس سے قبل سندھو نے گلاسگو 2014 گیمز میں کانسے اور گولڈ کوسٹ 2018 گیمز میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا اور اس جیت کے ساتھ ہی سندھو نے کامن ویلتھ میڈلز کا سیٹ مکمل کرلیاہے ۔

وہ گولڈ کوسٹ 2018 میں گولڈ میڈل جیتنے والی ہندوستانی ٹیم کا بھی حصہ تھیں، لیکن خواتین کے سنگلز میں انہوں نے پہلی بار طلائی تمغہ جیتا ہے ۔دوسری طرف لکشیہ نے مردوں کے سنگلز میچ میں ملیشیا کے این جی ٹزے یونگ کو 2-1 سے شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔ پہلی بار کامن ویلتھ گیمز میں حصہ لے رہے 20 سالہ لکشیہ نے پہلا گیم ہارنے کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے یونگ کو 19-21، 21-9، 21-16 سے شکست دی۔

پہلا گیم ہارنے کے باوجود لکشیہ دباؤ میں نہیں آئے اور انہوں نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دولت مشترکہ کا پہلا طلائی تمغہ جیتا۔ اس سے پہلے لکشیہ نے ایشین جونیئر چیمپئن شپ 2018 میں گولڈ جیتا تھا۔ اس کے علاوہ وہ تھامس کپ 2022 جیتنے والی ہندوستانی ٹیم کا بھی حصہ تھے ۔دریں اثنا، ساتوک سائراج اور چراغ نے انگلینڈ کے بین لین اور شان وینڈی کو2-0 کے سیدھے گیمز میں ہراکرکامن ویلتھ گیمز میں میڈل جیتنے والی پہلی ہندوستانی مردوں کی ڈبلز جوڑی بن گئی۔ ہندوستانی جوڑی نے طلائی تمغہ جیتنے کے لئے فائنل میچ میں لین وینڈی کو سیدھے گیمز میں 21-15، 21-13 سے ہرایا۔