Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
سپورٹس

بیڈمنٹن اسٹار پی وی سندھو کو ملے گا پدم بھوشن ایوارڈ ، وزارت کھیل نے کی سفارش

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: September 26, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
نئی دہلی/ کھیلوں کی مرکزی وزارت نے اولمپک کھیلوں میں چاندی کے تمغے کی فاتح بیڈمنٹن کی اسٹار خاتون کھلاڑی پی وی سندھو کے نام کی سفارش پیر کو ملک کے سب سے بڑے شہری اعزاز پدم بھوشن کے لئے کی۔ ریو اولمپک کھیلوں میں پہلی بار ملک کو چاندی کا تمغہ دلانے کے بعد سے ہی سندھو فارم میں چل رہی ہیں اور مسلسل نئی بلندیوں تک پہنچ رہی ہیں۔ اس برس انہوں نے عالمی چمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا جو ان کا تیسرا عالمی تمغہ بھی ہے۔ ساتھ ہی وہ سائنا نہوال کے بعد چاندی کا تمغہ حاصل کرنے والی ملک کی دوسری شٹلر بن گئی ہیں۔سندھو کی فارم یہی پر نہیں رکی اور انہوں نے پھر پہلی بار کوریا اوپن چمپئن بننے کی کامیابی حاصل کی۔ نوجوان شٹلر سے قبل ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے پدم بھوشن کے لئے وکٹ کیپر بلے باز مہندر سنگھ دھونی کے نام کی سفارش کی تھی۔ بائیس سالہ حیدرآبادی کھلاڑی کو اس سے قبل مارچ 2015 میں پدم شری سے نوازا گیا تھا۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی سب سے کم عمر کھلاڑی بھی بنیں۔ سندھو اس برس اب دوسری کھلاڑی بن گئی ہیں جن کے نام کی سفارش تیسرے سب سے بڑے شہری اعزاز کے لئے کی گئی ہے۔سندھو کو ریو اولمپک 2016 میں خاتون سنگلز میں چاندی کا تمغہ جیتنے کے بعد اس برس کے ملک کے اعلی ترین کھیل ایوارڈ راجیو گاندھی کھیل رتن سے نوازا گیا تھا۔ اس سے قبل سال 2013 میں انہیں ارجن ایوارڈ اور 2015 میں پدم شری سے بھی سرفراز کیا جاچکا ہے۔ زبردست فارم میں کھیل رہیں سندھو نے گزشتہ برس چائنا اوپن سپر سیریز اور انڈین اوپن سپر سیریز کا خطاب بھی اپنے نام کیا تھا۔ ان کے کھاتے میں اب تین سپر سیریز خطاب ، تین عالمی چمپئن شپ میڈل، اولمپک میں چاندی کا تمغہ جیسے بڑے خطاب درج ہوگئے ہیں۔حالانکہ سندھو اور دھونی کے درمیان اس بار پدم بھوشن حاصل کرنے کا مقابلہ دلچسپ ہوگیا ہے۔ بی سی سی آئی نے جہاں دھونی کے علاوہ کسی دیگر کھلاڑی کو اس اعزاز کے لئے نامزد نہیں کیا ہے تو وہیں کھیلوں کی وزارت نے سندھو کے نام کی سفارش کی ہے۔ اگر دھونی یہ ایوارڈ حاصل کر لیتے ہیں تو وہ تیسرا سب سے بڑا اعزاز دپدم بھوشن حاصل کرنے والے گیارہویں ہندوستانی کھلاڑی بن جائیں گے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار، ہیروئن جیسا مادہ برآمد
تازہ ترین
حج 1446ھ کے دوران پانچ ہزار سے زائد طبی رضاکاروں نے خدمات انجام دیں:سعودی وزارتِ صحت
بین الاقوامی
یمن : عید الاضحیٰ کی نماز کے فوراً بعد اندھا دھند فائرنگ ،12 افراد جاں بحق
برصغیر
وانگت کنگن میں میاں نظام الدین کیانوی کا سالانہ عرس کا اغاز، بھاجپا کے رویندر رینہ بھی پہنچے بابا نگری، سجادہ نشین میاں الطاف احمد کو مبارک باد دی
تازہ ترین

Related

سپورٹس

انٹر زونل گرلز ٹورنامنٹ کے حصہ کے طور پر تھانگ تا مقابلے کا انعقاد

June 6, 2025
سپورٹس

رونالڈو کا میچ وننگ گول پرتگال نے نیشنز لیگ کے فائنل میں جگہ بنائی

June 5, 2025
سپورٹس

جیت کی خوشی ماتم میں تبدیل بنگلور میں جشن کے دوران بھگدڑ،11کی موت

June 4, 2025
سپورٹس

ناروے شطرنج آٹھویں راؤنڈ میں گوکیش کو شکست

June 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?