سرینگر//کورونا وائرس سے بیٹے کی موت کے چار روز بعد علمگری بازار سرینگر کا شہری سوموار کو خود بھی کورونا میں مبتلاءہوکر جاں بحق ہوگیا۔
مذکورہ شہری کی موت سے کشمیر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد9ہوگئی جبکہ ایک شہری جموں صوبے میں جاں بحق ہوگیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق مذکورہ شہری سی ڈی اسپتال سرینگر میں جاں بحق ہوگیا اور وہ کئی امراض میں مبتلاءتھا۔
مذکورہ شہری کا32سالہ بیٹا 7مئی کے روز جاں بحق ہوا تھا۔