یواین آئی
وارانسی// وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ بی جے پی کی ڈبل انجن حکومت کا عزم ہے کہ ہر حال میں بیٹی اور اس کے احترام کا تحفظ کیا جائے۔وزیر اعلی اجتماعی شادی اسکیم کے تحت ہفتہ کو پنڈرا کے نیشنل انٹر کالج میں منعقد 401 جوڑوں کی شادی تقریب میں یوگی نے نئے جوڑوں کو خوش گوار ازدواجی زندگی کے لئے نیک تمنائوں سے نوازتے ہوئے ان پر پھولوں کی بارش بھی کی۔انہوں نے کہا کہ 2014 میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ملک کی باگ ڈور سنبھالنے کے بعد جس نئے ہندوستان کی تعمیر ہوئی اس میں خواتین کے لیے ایک باعزت مقام بنایا گیا۔ ‘بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ’ کے ساتھ پی ایم مودی کے شروع کردہ پروگرام کے ذریعے بیٹیاں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کے ہر میدان میں خود کو ثابت کر رہی ہیں۔ بیٹیوں کا تحفظ ہر حال میں ہو تاکہ انہیں بچایا۔پڑھایا جا سکے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ بیٹیاں زندگی کے ہر شعبے میں قیادت کر سکتی ہیں لہٰذا ہر گھر میں بیت الخلاء کی تعمیر خواتین کے وقار کی علامت بن جائے۔ PM-CM ہاؤسنگ سکیم خواتین کے فخر کی علامت بنی۔ اجولا یوجنا کا مفت کنکشن بہنوں اور بیٹیوں کی آنکھوں اور پھیپھڑوں کی حفاظت کے لیے ایک بڑا قدم تھا تاکہ انھیں دھوئیں سے پاک کیا جا سکے۔ ملک کے 10 کروڑ اور یوپی میں تقریباً 2 کروڑ خاندان اس سے مستفید ہوئے۔یوگی نے کہا کہ یہ تقریب یہ پیغام دے رہی ہے کہ ہم سب مل کر سماجی برائیوں پر مضبوطی سے کاری ضرب لگا سکتے ہیں۔ یہ پروگرام اس لیے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ 401 جوڑے ازدواجی بندھن میں بندھ رہے ہیں جوقابل تحسین ہے۔