کپوارہ//اشرف چراغ// ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ خالد جہانگیر کی صدارت میں بیٹی بچاﺅ،بیٹی پڑھاﺅ کے سالانہ ایکشن پلان کے سلسلے میں آفیسران کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی ۔میٹنگ میں اے ڈی سی،سی پی او،سی ایم او اورسوشل ویلفیئر آفیسران کے علاوہ سی ڈی پی اووز اور دیگر آفیسران نے بھی شرکت کی۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ آفیسران کو ضلع میں بلاک سطح پر کمیٹیاں تشکیل دینے اور خواتین کے لئے مخصوص بیکار پڑے ہوئے بیت الخلاﺅں کے بارے میں سروے کرنے کی ہدایت دی۔انہوںنے بی بی بی پی پروگرام کی عمل آوری کے لئے ضلع ٹاسک فورس کی ماہانہ میٹنگوں اورورکشاپوں کے انعقاد کی بھی ہدایات دیں۔ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ آفیسران پر ماہانہ بنیادوں پر نیوٹریشن ڈے منانے اور ذہنی آزمائش کے مقابلہ جاتی پروگراموں کا انعقاد کے علاوہ سکولوں اور آنگن واڑی سینٹروں میں بچیوں کے یوم پیدائش منانے کے لئے زوردیا۔