سانبہ//ضلع ترقیاتی کمشنر سانبہ شیتل نندا نے بیٹی بچاﺅبیٹی پڑھاﺅ پروگرام کے تحت نئی پیداہوئی بیٹیوں کے گھرجاکران کی ماﺅں کومبارکبادپیش کی۔ اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنرکے ہمراہ ایس ڈی ایم وجے پور رویندرشرما، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئرافسر مشتاق چوہدری، تحصیلدار وجے پور، وجے پور اورپرمنڈل کے سی ڈی پی اوز، بی ڈی اوز، بی ایم اوز بھی تھے۔ دورے کے دوران ڈی سی موصوفہ نے بیرپور، کھڑامڈانہ ،منڈل، پرمنڈل، اترابینی ،نگروٹہ اورگڑھاسلاتھیہ کے 40 گھروں کادورہ کیا۔اس موقعہ پر شیتل نندانے بتایاکہ انتظامیہ کی جانب سے بچوں کی شرح کو مردم شماری 2011 کے تحت اعدادوشمار کے مطابق 787 سے بہترکرکے 895 میں دسمبر 2016 تک پہونچایاہے۔اس دوران جن گھروں میں بیٹیوں نے جنم لیاوہاں مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیںاوروالدین پربچیوں کی بہترین پرورش پرزوردیا۔ اس دوران ڈی سی موصوفہ نے چیف میڈیکل افسرسیماگپتا کوہدایت دی کہ وہ نرسنگ مدرس اورحاملہ خواتین کو بہترین طبی سہولیات دستیاب کروائیں۔