گاندربل//گاندربل ضلع ہیڈ کوارٹر سے دس کلومیٹر دور گوٹلی باغ سے ملحقہ علاقے وائیل وڈر،باباوائیل،چھانہ ہار،شاجی ناگ اور بیلا بنجر کی آبادی لگ بھگ 22 ہزار سے زائد ہونے کے باوجود طالبات کے لئے کوئی الگ ہائی اسکول یا ہائر سیکنڈری نہیں ہے جس کے باعث طالبات کوڈھائی کلومیٹر دور منیگام اور گاڑی میں پانچ کلومیٹر دور نونر پڑھائی کیلئے سفر کرنا پڑتا ہے۔اس وقت گوٹلی باغ میں صرف لڑکیوں کے لئے مڈل سکول ہے جبکہ ہائی سکول لڑکوں کیلئے ہے۔گوٹلی باغ میں اس وقت 730لڑکیاں روزانہ ڈھائی کلومیٹر دور منیگام پیدل اور پانچ کلومیٹر دور نونر پڑھائی حاصل کرنے جاتی ہیں جبکہ کچھ لڑکیاں کنگن اور گاندربل کا رخ بھی کرتی ہیں۔چھانہ ہار کے ایک شہری منظور احمد خان نے کہا’’ہماری بچیوں کو پیدل ڈھائی کلومیٹر دور منیگام یا گاڑی میںپانچ کلومیٹر دور نونر پڑھائی حاصل کرنے کیلئے جانا پڑتا ہے جبکہ چند بچیاں گاندربل اور کنگن بھی جاتی ہیں ۔مقامی آبادی نے مانگ ہے کہ گوٹلی باغ سکول کا درجہ ہائر سیکنڈری سطح تک بڑھایا جائے ۔