رام بن//تحصیل لیگل سروسز کمیٹی کی جانب سے گورنمنٹ ڈگری کالج رام بن میں بیٹی بچائو ، بیٹی پڑھائو کے موضوع پر ایک بیداری کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔کیمپ زیرقیاد ت سی جے ایم یحییٰ فردوس منعقد ہوا۔ایس ایس پی رام بن موہن لعل، گورنمنٹ ڈگری کالج کے پرنسپل ،چیف پراسکیوٹنگ آفیسر رام بن کے کے بندرال،بار ایسو سی ایشن رام بن کے صدر،وکلا ۔طلبا اور مقامی لوگوں کی ایک تعداد نے بھی شرکت کی۔موضوع پر اپنے خطاب میں سی جے ایم نے بتایا کہ ایک بیٹی نہ صرف اپنے والدین کی اُمید ہوتی ہے بلکہ دوخاندانوں اور پورے ملک کی امید کی کرن ہوتی ہے۔انہوں نے موجود لوگوں کو حلف لینے کی ضرورت پر زور دیا کہ بیٹی کو اعلیٰ مقام دیا جانا چاہیے تاکہ گرل چائلڈ ہر ایک شخض کا مقصد بن جائے۔اس موضوع پر مزید روشن ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیٹی کی بہبودی ہر ایک والدین کے لئے جنت کی راہ بن جاتی ہے اور اس طرح سے پورے سماج کو یہ نعرہ ’’بیٹی بچائو ،بیٹی پڑھائو‘‘ سمجھنا چاہیے۔اس موقعہ پر انہوں نے کئی کامیاب خواتین کی مثالیں بھی پیش کیں۔انہوں نے کہا کہ مردوں کے مقابلہ میں خواتین تعلیم اور کسی بھی شعبہ میں آگے رہتی ہیں۔