رام بن//چیئرمین ضلع لیگل سروسز اتھارٹی کلپنا ریوو کی ہدایت پر ہائر سیکنڈری سکول گول میں تحصیل لیگل سروسز کمیٹی کی جانب سے’’بیٹی بچائو، بیٹی پڑھائو‘ کے موضوع پر ایک بیداری کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔کیمپ میں مُنصف گُول سریندر تھاپا، چیف پراسکیوٹنگ آفیسر کے کے بندرال ،ڈپٹی ایس پی گُول امین بٹ،پرنسپل ہائر سیکنڈری سکول گُول ننا جی تکو، تحصیلدار، بی ایم او، بی ڈی او ،رام بن بار ایسو سی ایشن کے صدر،طلاب ،آنگن واڑی ورکروں،آشا ورکروںاور مقامی لوگوں کی ایک بھاری تعداد نے شرکت کی۔تحصیل لیگل سروسز کمیٹی کے چیئرمین یحییٰ فردوس نے ’بیٹی بچائو ،بیٹی پڑھائو‘ کا پیغام عام لوگوں خصوصاً دیہی علاقوں میں پہنچانے پر زور دیا ۔انہوں نے کہا کہ ریاستی و مرکزی سرکار نے اس سلسلہ میں کئی سیکیمیں شروع کی ہیں جن کا لوگوں کو استفادہ کرنا چاہیے۔انہوں نے بچیوں کی تعلیم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ لڑکی نہ صرف مستقبل ہے بلکہ اُس کے بغیر دنیا کا بقا بھی نا ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ لڑکیوں نے نہ صرف تعلیم کے شعبہ میں اپنا نام روشن کیا ہے بلکہ دیگر شعبہ میں بھی اُنہوں نے اپنا لوہا منوایا ہے،یہاں تک کہ وہ اب فوج میں بھی مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہے ہیں لیکن اتنا سب کُچھ ہونے کے باوجود ہمیں اسکی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے کافی کُچھ کر ناہوگا۔ اس موقعہ پر شرکا نے چیئر مین سے موضوع پر کئی دلچسپ سوالات بھی پوچھے جن کا انہوں نے اطمینان بخش جواب دئے۔انہوں نے اپنے خطاب میں ’’کیوں بھارت کی خاتون اپنے آپ کو محفوظ نہیں سمجھتی ہے،کیوں گھریلو تشدُد میں اضافہ ہو رہا ہے اور ’’ بیٹی بچائو، بیٹی پڑھائو ‘‘کے لئے سکیمیں لاگو کرنے میں عدلیہ کے رول کا خلاصہ پیش کیا ۔ اس موقعہ پر سامعین کو ’بیٹی بچائو، بیٹی پڑھائو‘ کے موضوع پو ایک مُختصر ویڈیو فلم بھی دکھائی گئی۔