ٹھوعہ// مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کٹھوعہ کے لوگوں کو وزیر اعظم کی جانب سے ’من کی بات‘ میں کٹھوعہ کو مرکزی سرکار کی فلیگ شپ سکیم’’بیٹی بچائو، بیٹی پڑھائو‘‘ کو کامیابی سے لاگو کرنے پر سراہنے کیلئے مبارک باد پیش کی ہے۔ وہ یہاں کٹھوعہ میں بی جے پی کی ضلع ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران سے خطاب کر رہے تھے،جو کہ حسب روایت ہر تین ماہ کے بعد منعقد ہوتی ہے تاکہ تین مہینوں کے دوران اہم واقعات پر غور کیا جائے ور آنے والے تین مہینوں کے لئے روڈ میپ کو تیار کیا جائے۔اُنہوں نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی میٹنگ میں خاص بات وزیر اعظم کے مقبول پروگرام ’من کی بات‘ میں کٹھوعہ کے عوام کی سراہنا کرنے کی ہے ،جس پر وزیر اعظم نے ڈیڑھ منٹ صرف کیا۔اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے سراہنا سے کٹھوعہ کے لوگوں کی ملک کے 125 کروڑ آبادی میں عزت افزائی ہوئی ہے۔اپنے تین سال کی مدت بطور ممبر پارلیمنٹ کا تذکرہ کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ اُنہوں نے کٹھوعہ کو ایک ماڈل ضلع بنانے کے اپنے وعدہ کو پرا کیا ہے۔ اُنہوںنے کہا کہ کٹھوعہ میں گُذشتہ تین سال کے دوران 850کروڑ روپے کا ریکارڈ رقم سڑکوں اور پُلوں کی تعمیر کے لئے منظور کیا گیا ہے۔میٹنگ میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اپنے تین سال کے دور میں اپنی حصولیابیوں کابھی شمار کیا۔بعد ازاں اُنہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول ناراںمیں کمپیوٹر سیکشن کا افتتاح کیا جسکا اہتمام اُنہوں نے اپنے وسائل سے کیا ہے۔