جموں// یہاں کلا کیندر میں ڈے اے وی پی ملٹی میڈیا نمائش کے پانچویں اوراختتامی دن پر’’ بیٹی پڑھاؤ بیٹی بچاؤ ‘‘کے عنوان سے ایک مشاعرے کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں ادبی کُنج جے اینڈ کے جموں کے چیئرمین آرشؔ دلموترہ اور صدر شام طالب ؔنے بھی شرکت کی ۔جس میں انہوں نے متذکرہ عنوانات پر اپنی تخلیق شدہ نظمیں اور گیت پیش کئے ۔ جنہیں پروگرام میں شامل لوگوں نے بہت سراہا۔اپنی نظموں اور گیتوں میں شعراء حضرات نے بیٹیوں کی اہمیت اور انہیں تعلیمی دولت سے مالا مال کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔اِس موقعہ پر ادبی کُنج کے چیئرمین آرشؔ دلموترہ اور صدر شام طالب ؔ کو کلاکیندر کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ پروگرام میں بھاری تعداد میں عورتیں بھی شامل تھیں ۔ پانچ دِن کی اِس نُمائش کے دوران عورتوں کی صلاحیّت اور قابلیّت بڑھانے کے مقصد سے سہگان اورپینٹنگ کے مقابلے اور سمپوزیم کا اہتمام بھی کِیا گیا ۔آخری روز فیٖلڈ ایگزیبیشن آفیسر عبدال منّن نے پروگرام میں شامل حاضرین کا تہ دِل سے شُکریہ ادا کِیا۔