فوج کی طرف سے دیہی علاقوں کے نوجوانوں کوآگے بڑھنے کیلئے تحریک دینے اوران کی حوصلہ افزائی کرنے اوران میں اعتمادپیداکرنے کے مقصدسے گورنمنٹ ہائی سکول لام اورگول میں بالترتیب ’بیٹی بچائواوربیٹی پڑھائو‘‘اور’’پریوارکی اہمیت‘‘موضوع پرمباحثوں کاانعقادکیاگیا۔اس دوران مباحثوں میں کثیرتعدادمیں طلباء نے جوش وجذبے کے ساتھ حصہ لیا۔پروگراموں کے انعقادکامقصدنوجوانوں کوان کے اندرچھپی صلاحیتوں کامظاہرہ کرنے کیلئے پلیٹ فارم مہیاکرناتھا۔اس موقعہ پرطلباء بشمول طالبات نے آگے آکر اپنے ہنرکامظاہرہ کیا۔فوج کی طرف سے دیئے گئے موضوعات کے تحت مباحثوں میں طلباء نے شاندارخیالات کااظہارکیا۔مباحثوں کے اختتام پرشرکاء میں انعامات تقسیم کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی گئی ۔اس دوران مقامی لوگوں نے فوج کاطلباء میں اعتمادپیداکرنے کیلئے مباحثوں کے انعقادپرشکریہ اداکیا۔