ڈوڈہ//سیما سرکھشا بل کی جانب سے کھلینی ڈوڈہ کے ہائی اسکول میں بیٹی بچائو بیٹی پڑھائو پروگرام کے تحت ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ، محمد شبیر ایس ایس پی ڈوڈہ اس موقعہ پر مہمان خصوصی جب کہ ایس بی چاند، نیرج کمار ، ایس ایس کمار، جے کے می اور پرکاش رینا وغیرہ بھی موجود تھے۔ سانگ اور ڈرامہ ڈویژن کی جانب سے کلچرل پروگرام پیش کر کے بچیوں کو پڑھانے اورانہیں سماج کے ہر طبقہ میںآگے بڑھانے کی ترغیب دی۔ ہیپی گپتا، رشن رائول، روی جی رینہ، وکاس شرما، سدیش کماری، اوشا شرما، ریشکا شرما، شکشا پنڈتا، سروج، شکشا رینہ، پریہ بٹ نے پروگرام میں حصہ لیا جب کہ اسکول کے طلباء کے مابین مضمون نگاری، مباحثہ، پوسٹر بنانے اور سوچھ بھارت کے حوالہ سے بھی مقابلوں کا اہتمام ہوا۔ سوچھ بھارت نعرے تحریر کرنے کے مقابلہ میں نتکا دیوی ، مضمون نگاری میں شاہنواز احمد، پوسٹر میکنگ میں سریش کول، مباحثہ میں صوفیہ بانو اول، اونکار سنگھ دوئم اور روہت نے تیسرا مقام حاصل کیا۔