عظمیٰ یاسمین
تھنہ منڈی // محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے فرنٹ لائن ورکرز کی تربیت اور واقفیت کے لیے ضلع راجوری کے سب ڈویژن تھنہ منڈی ’’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ‘‘ کی نسبت سے ایک تربیتی اور بیداری پروگرام انعقاد کیا گیا۔ تربیتی پروگرام سے مستفید ہونے کے لیے انتظامیہ کے اعلیٰ افسران سمیت مقامی خواتین کے علاوہ آئی سی ڈی ایس اور محکمہ صحت کے فرنٹ لائن کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تربیتی پروگرام سے مستفید ہونے کے لیے شرکاء کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔ یہ سارا پروگرام شاہد ممتاز ٹی ایس ڈبلیو او اور سی ڈی پی او تھنہ منڈی محترمہ نجمہ بخاری کی نگرانی میں متعلقہ محکمہ کے اشتراک سے منعقد کیا گیا۔ اس تقریب میں خواتین کی بہتری کے لیے مختلف سرکاری اسکیموں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس تقریب میں مقررین نے بچیوں اور خواتین کی تعلیم و تربیت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اس پروگرام میں منتظمین نے مزید کہا کہ سماج میں لڑکیوں کی عزت، ان کی تعلیم و تربیت اور مساوی حقوق کے لیے جہد و جہد کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔ اس پروگرام میں اسکول کے تمام تدریسی اور غیر تدریسی عملے کے علاوہ بچیوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔