جموں//ان دنوںبیٹی ۔بچائو۔بیٹی پڑھائومہم کے تحت انتظامیہ مختلف مقامات پرتقریبا ت کاانعقادکرکے یہ پیغام دے رہی ہے کہ بیٹیاں کسی بھی میدان میں پیچھے نہیں ہیں اورانہیں بھی لڑکوں کی طرح ہرشعبے میں کارکردگی کاموقعہ مہیاکرکے صنفی امتیازکاسماج سے خاتمہ کیاجاناچاہیئے ۔دیہی علاقوں کے سکولوں میں جہاں انفراسٹریکچرکی کمی ہے لیکن اس کے باوجود گورنمنٹ ہائرسکینڈری سکول رابطہ کی طالبات (بیٹیوں) نے سکول کانام روشن کرکے دیہی طلباء وطالبات کوتحریک بخشی ہے ۔تفصیلات کے مطابق بھلوال زون کے گورنمنٹ ہائرسکینڈری سکول رابطہ کی طالبات بھوانی دیوی نے 1500اور800 میٹر دوڑ میں گولڈمیڈل ،وینادیوی نے ٹرپل جمپ میں گولڈمیڈل اورریتادیوی نے 3000میٹرریس میں گولڈمیڈل حاصل کرکے نہ صرف تعلیمی زون بھلوال اورہائرسکینڈری سکول رابطہ کانام روشن کیابلکہ پورے جموں کاسر فخرسے اونچاکیا۔گورنمنٹ ہائرسکینڈری سکول رابطہ کے پرنسپل ودیگرعملہ نے بھوانی دیوی، وینادیوی اورریتادیوی کی تعلیمی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ کھیل سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی پراطمینان کااظہارکرتے ہوئے انہیں مبارکبادپیش کی اوران کے درخشاں مستقبل کی تمناکااظہارکیاہے۔اس دوران سکول میں ایک تقریب کے دوران مذکورہ طالبات کی عزت افزائی کی گئی اورطلباء سے کہاگیاکہ وہ ان ہونہاربچیوں سے تحریک حاصل کریں ۔