Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

بیٹری چشمہ رام بن میں دلدوز حادثہ، رفیع آبادکے دو بھائی لقمہ اجل بڑا بھائی بھی اسی شاہراہ پر جاں بحق ہواتھا

Mir Ajaz
Last updated: January 10, 2025 10:50 pm
Mir Ajaz
Share
3 Min Read
SHARE

فیاض بخاری

بارہمولہ//شمالی ضلع بارہمولہ کے رفیع آبادعلاقے میں اسوقت غم واندوہ کی لہردوڑ گئی ،جب گائوں کے سرینگر جموں قومی شاہراہ پر جمعرات کو دیررات بیٹری چشمہ کے مقام پرایک ٹرک کے گہری کھائی میں جاگرنے کے نتیجے میں 2سگے بھائی لقمہ اجل بن گئے ۔ جموں سے سرینگرکی جانب آرہی لوہے سے لدے ٹرک زیر نمبر JK04E/9110جمعرات کو دیررات بیٹری چشمہ کے مقام پر گہری کھائی میں جاگری،اوراس میں سوار رفیع آبادکے 2جواں سال سگے بھائیوںکی موت واقع ہوگئی ۔ حکام نے بتایا کہ حادثے کے فورا ًبعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا، اور جمعہ کی صبح 2لاشوں کوگہری کھائی سے نکال لیا گیا۔ حکام نے بتایاکہ یہ المناک حادثہ جمعرات دیر رات تقریباً ساڑھے11بجے پیش آیا ۔انہوںنے کہاکہ گہری کھائی سے نکالی گئی لاشوںکی شناخت یاسر احمدخان اور دانش احمدخان پسران امتیاز احمدخان ساکنان چھجہامہ رفیع آباد سوپور ضلع بارہمولہ کے طورپرہوئی ہے۔ریسکیو آپریشن کی قیادت کرنے والے بشیر احمد ماگرے نے بتایا کہ ٹرک 700 فٹ گہری کھائی میں گر گیا اور تباہ شدہ ٹرک کے ملبے کے آس پاس دو لاشیں موجود تھیں۔انہوں نے بتایا کہ اندھیرے اور کھائی کے گہری ہونے کی وجہ سے رات کے وقت جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں نہیں نکالی جا سکیں۔انہوں نے بتایا کہ امدادی کارروائی اور آپریشن کا آغاز جمعہ کی صبح پہلی روشنی سے ہوا۔حکام نے بتایاکہ سگے بھائیوں یاسر اور دانش کی لاشیں کئی گھنٹے کی کوشش کے بعد نکا لی گئیں۔ ٹرک، جسے بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے ،کھائی میں پڑ ی ہے ۔ادھر رام بن پولیس نے قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور حادثے کی وجوہات کی جانچ شروع کر دی ہے۔ ایک پولیس اہلکار نے کہاکہ ابتدائی نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ ممکن ہے کہ ٹرک پھسل گیا ہو۔اس دوران معلوم ہواکہ کچھ سال قبل یاسراوردانش کا بڑا بھائی معراج الدین خان بھی سری نگرجموں قومی شاہراہ پر ہوئے ایک حادثے میں جاں بحق ہوا تھا۔ امتیاز احمد خان کے تین بیٹے اب تک سری نگرجموں شاہراہ پرہونے والے المناک حادثات میں جاں بحق ہوچکے ہیں۔یہ خبر پھلتے ہی پورے رفیع آباد علاقے میں صف ماتم بچھ گی۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
پیڈل تھرو پیراڈائز سائیکل ریس کی تقریب | 5500 سے زائد سائیکل سواروں کی 10 کیٹیگریز میں شرکت
سپورٹس
! وراثتی لاعلاج بیماری سے پاک بچے | تین افراد کے جینیاتی موا د سے پیدا کرنے کی تکنیک
طب تحقیق اور سائنس
پیاز مختلف وٹامنزکا مرکب ! | صحت کیلئے فائدہ مند فکر ِ ِ صحت
طب تحقیق اور سائنس
پھیپھڑوںکے کینسر کی اہم وجہ تمباکو نوشی قسط(۲)
طب تحقیق اور سائنس

Related

برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

ریاستی درجہ ہمارا حق ، جموں کشمیر میں یوٹی نظام ناقابل قبول:عمر عبداللہ

July 20, 2025
تازہ ترینصفحہ اولکشمیر

ہمیں دہشت گردی اور منشیات کے خلاف متحد ہوکر جنگ لڑنی چاہئے: منوج سنہا

July 20, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

پارلیمنٹ کا اجلاس شروع ہونے سے قبل آل پارٹیز اجلاس طلب

July 20, 2025
صفحہ اول

حریت کانفرنس کی سیاست ختم تشدد نے ہمیں کچھ نہیں دیا، نسلیں ختم ہوئیں، ہم کچھ نہیں کرسکے

July 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?