زاہد بشیر
گول//گول بازار میں بیوپارمنڈل کی جانب سے ایک خصوصی میٹنگ زیر صدارت صدر بیوپارمنڈل گول اسرار احمد شاہ منعقد ہوئی جس میں گول بازار میں بیوپاریوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ اس موقعہ پربیوپار منڈل گول کی باڈی تشکیل دی ۔ اس موقعہ پر گول بازار میں صفائی ستھرائی کے بارے میں غور و خوض کیا گیا ۔ اس موقعہ پر کمیٹی نے نے جہاں گول بازار میں بہت سارے مسائل پر بات کی وہیں انہوں نے گول میں ایک مثالی سنڈے مارکیٹ لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا جس پر جلد کام شروع کیا جائے گا ۔ مقررین نے اس موقعہ پر کہا کہ گول بازار کو جاذب نظر بنانے کے لئے جہاں گول بازار میں گاڑیوں کا کھڑا رہنا بہت بڑا مسئلہ ہے بس اسٹینڈ ہونے کے باوجود ہم لوگ بس اسٹینڈ سے محروم ہیں انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ بس اسٹینڈ پر کاروائی کر کے اس کو خالی کروائیں ۔ انہوں نے کہا کہ گول بازار میں گاڑیاں کھڑا رہنے کی وجہ سے جہاں دکاندار طبقہ پریشان ہے وہیں عام لوگوں کو آنے جانے میں بھی کافی دقتوں کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی باہر کے لوگ گول میں آنا بھی چاہتے ہیں انہیں گاڑی کھڑا کرنے کے لئے جگہ بھی نہیں ہوتی جہاں وہ دس منٹ گول میں شاپنگ کا وقت نکال سکیں ۔ اس موقعہ پر تمام لوگوں نے متفقہ طو رپر فیصلہ لیا کہ جلد گول بازار میں سنڈے مارکیٹ کا انعقاد کیاجائے گا جہاں تمام طر ح کی چیزیں مناسب داموں پر دستیاب رہیں گیں تا کہ لوگ زیادہ سے زیادہ گول کا رُخ کر سکیں ۔