ایجنسیز
لندن/بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ہندوستانی گیند باز محمد سراج پر بین ڈکیٹ کی وکٹ لینے کے بعد جشن منانے اور بلے باز سے ٹکرانے پر 15 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کیا ہے اور ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ ان کے ریکارڈ میں شامل کیا ہے ۔ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن پیش آیا۔ محمد سراج نے بین ڈکیٹ کو آؤٹ کرنے کے بعد جو ردعمل ظاہر کیا اور واپس لوٹتے ہوئے بلے باز سے جو ٹکر ہوئی، اس پر انہیں 15 فیصد میچ فیس کا جرمانہ اور ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ دیا گیا۔ پچھلے 24 مہینوں میں یہ دوسرا موقع ہے جب سراج کے خلاف ڈیمیرٹ پوائنٹ درج کیا گیا ہے ۔ وہ آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی شق 2.5 کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ۔ آئی سی سی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا،آؤٹ کرنے کے بعد سراج نے اپنے فالو تھرو میں بلے باز کے پاس جاکر جشن منایا اور ڈکیٹ کے واپس جانے پر ان سے ٹکرا گئے ۔