Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

بین الاقوامی سرحد پر کشیدگی، کسان فصلیں سمیٹنے کی دوڑ میں مصروف

Towseef
Last updated: May 7, 2025 12:09 am
Towseef
Share
4 Min Read
SHARE

یواین آئی

جموں// جنوبی کشمیر کے پہلگام میں 22 اپریل کو پیش آئے دہشت گردانہ حملے کے بعد بین الاقوسامی سرحد پر خوف کا ماحول ہے ، جہاں کسان اپنی فصلوں کو جلدازجلد کاٹنے ، سکھانے اور محفوظ مقامات تک پہنچانے میں جٹ گئے ہیں۔جموں، سانبہ اور کٹھوعہ کے تین سرحدی اضلاع میں تقریباً 1.25 لاکھ ہیکٹر زرعی زمین پاکستانی شیلنگ کی زد میں آتی ہے ۔ ان علاقوں میں ٹریوا، مہاشے دے کوٹھے ، چندو چک، گھرانہ، بُلا چک اور کوروٹانا کلان جیسے دیہات شامل ہیں، جہاں دن رات کسان اپنے خاندانوں سمیت کھیتوں میں مصروف ہیں تاکہ ممکنہ گولہ باری سے پہلے فصلیں محفوظ کی جا سکیں۔ٹریوا گاؤں کے 50 سالہ کسان رانا سنگھ نے کہا، ‘ہم وقت کے خلاف دوڑ رہے ہیں۔ گولہ باری کسی بھی وقت شروع ہو سکتی ہے ۔ یہ گاؤں سرحد سے محض ڈیڑھ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور براہ راست پاکستانی رینجرز کی رینج میں آتا ہے ۔’مقامی حکام کی جانب سے فوری ردعمل کے طور پر 20 جدید مشینوں کا انتظام کیا گیا ہے تاکہ فصلوں کی کٹائی میں تیزی لائی جا سکے ۔ ایک اور کسان نرجن شرما نے بتایا، ‘95 فیصد فصل کی کٹائی مکمل ہو چکی ہے ۔ ہم بچی کھچی فصلیں تیزی سے محفوظ کر رہے ہیں۔’ایک خاتون نرملا دیوی نے بتایا کہ ان کے خاندان نے چند دنوں میں چار سو سے زائد گندم کے بورے تیار کر کے محفوظ مقامات کی جانب منتقل کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مل مالکان بھی جلدی کر رہے ہیں اور ہمیں اچھی قیمت بھی دے رہے ہیں۔ سچیت گڑھ کی یملا دیوی نے بتایا کہ‘پہلگام حملے کے بعد ہم الرٹ ہو گئے ۔ اب جب کہ زیادہ تر کٹائی مکمل ہو گئی ہے ، ہم پیداوار کو جلد از جلد ذخیرہ کر رہے ہیں۔’اس صورتحال میں مزدوروں کی کمی بھی ایک بڑا چیلنج ہے ۔ وریندر کمار نامی ایک کسان نے بتایا کہ عام طور پر کٹائی کے دوران کام کرنے والے بہار اور اتر پردیش کے مزدوروں نے اس بار خطرے کے پیش نظر کام کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔کٹھوعہ کے پہاڑپور سے جموں کے ‘چکنز نیک’ تک کا پورا سرحدی زرعی علاقہ مستقل خطرے کی زد میں ہے ، جہاں ہزاروں خاندان بین الاقوامی سرحد سے پانچ کلومیٹر کے اندرونی دائرے میں رہتے ہیں۔چندو چک کے سکھ کسان سردار بہادر سنگھ نے کہا،‘ہم خوف میں جیتے ہیں، لیکن اب حالات کے عادی ہو چکے ہیں۔ اس بار ہم بہتر تیاری کے ساتھ فصلیں بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، جو ماضی میں ممکن نہ ہو سکا تھا۔’مقامی لوگوں نے بتایا کہ ہمیں لگتا ہے کہ اس بار2021 سے بھی شدید صورتحال پیدا ہو گئی،شاید 1971 جیسی جنگ کی نوبت آ جائے ۔ ہم تیار ہیں اور اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے ۔ ’واضح رہے کہ پہلگام حملے کے بعد لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سرحد (آئی بی) کے قریب رہائش پذیر افراد شدید خوف و ہراس کی کیفیت میں مبتلا ہیں۔ لگاتار راتوں کو جاری فائرنگ اور گولہ باری کے باعث سرحدی آبادیوں میں نہ صرف معمولات زندگی متاثر ہو گئے ہیں بلکہ لوگوں نے رات کے اوقات میں محفوظ مقامات کی تلاش شروع کر دی ہے ۔حکام کے مطابق صورتحال پر گہری نظر رکھی جا
رہی ہے اور تمام سیکیورٹی ادارے الرٹ پر ہیں۔ تاہم سرحدی علاقوں کے مکینوں کا کہنا ہے کہ انہیں فوری اور عملی اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ ان کی زندگی محفوظ اور معمول پر واپس آ سکے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
۔ ₹ 2.39کروڑ ملازمت گھوٹالے میںجائیداد قرق | وصول شدہ ₹ 75لاکھ روپے 17متاثرین میں تقسیم
جموں
’درخت بچاؤ، پانی بچاؤ‘مشن پر نیپال کا سائیکلسٹ امرناتھ یاترا میں شامل ہونے کی اجازت نہ مل سکی ،اگلے سال شامل ہونے کا عزم
خطہ چناب
یاترا قافلے میں شامل کار حادثے کا شکار، ڈرائیور سمیت 5افراد زخمی
خطہ چناب
قومی شاہراہ پر امرناتھ یاترا اور دیگر ٹریفک بلا خلل جاری
خطہ چناب

Related

تازہ ترینجموں

جموں میں جعلی سیفائر ریکیٹ کا پردہ فاش: حیدرآباد متاثرہ کو 62 لاکھ روپے واپس: پولیس

July 9, 2025
تازہ ترینجموں

جموں میں چھ منشیات فروش گرفتار، ہیروئن ضبط: پولیس

July 8, 2025
جموں

لداخ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ | شیوک روڈ پر پھنسے دو شہریوں کو بچا لیا گیا

July 8, 2025
جموں

سانبہ میں بی ایس ایف اہلکار کی حادثاتی موت

July 8, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?